پاکستان کی بہادر افواج جو کہ
ملک کی جغرافیائی اور نظر یا تی سر حدوں کی امین ہیں پاک آ رمی گزشتہ کئی
سالوں سے ملک کی مغربی سر حدوں اور صوبہ خیبر پختون خواہ میں 9/11کے بعد
پاکستان میں پیدا ہو نے والی دہشت گردی کی جنگی صورت حال کا مقابلہ کر رہی
ہے اور ا ن گنت جوانوں اور آ فیسرز کی شہادتوں کا نذرانہ پیش کرکے مملکت
خدادادپاکستان کی حفاظت کر رہی ہے آ ئی ایس آئی اور پا ک آ رمی آ پس میں
باہمی تعاون سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو اور دہشت گردوں کی نقل و
حرکت کی بروقت اطلاعات جوکہ آ ئی ایس آ ئی کے گمنا م مجاہد انہیں فراہم کر
تے ہیں اس پر آرمی نے بروقت کاروائی کر کے دہشت گرد عناصر کا قلع قمع کیا
پاکستان آ رمی نے اس دہشت گر دی کے نتیجے میں بے گھر ہو نے والے
افراد(IDP'S)کی آ بادی کاری اور تباہ شدہ انفراسٹر کیچر کی بحالی جیسے
ترقیاتی کاموں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا اس کے علاوہ پاکستان پر آ نے والی
ہر مشکل گھڑی وہ سیلاب کی تباہ کاریاں ہو ں یا زلزلے کے جھٹکے ہوں پاکستان
ایجنسیاں اور پاکستان آرمی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام اور اداروں کے
شانہ بشانہ رہی ہیں ہماری افواج دنیا کی اعلٰی تربیت یافتہ اور جدید
ہتھیاروں سے لیس ہیں اور ہر مشکل گھڑ ی ،اندورنی و بیرونی خطرات ،دہشت گردی
جیسے حالات کا مقابلہ کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے اور دشمن کی ہر سازش کو
ناکام بنانے اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ود و ہنود
کے ایجنٹ اور اسلام دشمن عناصر دنیا کی نمبر ون پاکستانی ایجنسی آ ئی ایس آ
ئی اور پاکستان آرمی کے خلاف بلا جواز پروپیگنڈہ کر تے ہیں اور الزام تراشی
کر تے ہیں جس سے ان قومی اداروں کا وقار مجروح ہو تا ہے اور یہی ادارے
عالمی طاغونی طاقتوں کی ہر سازش کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے
ہیں سی آ ئی اے ،را ، موساد جیسی اعلٰی تربیت یافتہ ایجنسیوں کے مقابلے میں
کھڑی ہیں اور جدید ٹیکنالوجی ۔ لامحدود بجٹ اور اعلٰی تربیت یافتہ افراد
قوت کا مقابلہ کر کے اپنی بقاءملکی وقار اور جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی
حفاظت کر رہی ہیں آ ئی ایس آ ئی وہ واحد ادارہ ہے جس نے دنیا کی اعلٰی ترین
سمجھی جانے والی ایجنسیوں اور دنیا کی سپر طاقتوں کو اس طرح سے پریشان کیا
ہوا ہے کہ وہ اس سے خوف زدہ ہیں اور ڈر کے مارے اوچھی حرکتیں اور ہتھکنڈے
استعمال کر رہی ہیں اس ادارے کا ہر فرد ایک گمنام مجاہد ہے اس کے سابق سر
براہ جنرل شجاع پاشا نے ملکی سلامتی اور بقا ءکی خاطر ہر طرح کا ملکی اور
غیر ملکی دباﺅ برداشت کیا لیکن ملکی مفادات پر کوئی آ نچ نہ آ نے دی
پاکستان آ ج جس طر ح سے دفاعی نظام میں بہتری لا رہا ہے اور جس طرح سے جدید
سے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہو رہاہے آئندہ پیش آ نے والے چیلنجز کا
مقابلہ کر نے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بلوچستان کی صورت حال ،کراچی اور
اندرون سندھ کی صورت حال کی بہتری کے لئے بھی فوج، آ ئی ایس آ ئی دیگر
اداروں کے ساتھ مل کر ملکی سلامتی کے خلاف ہو نے والی سازشوں کو بے نقاب کر
نے کی کوششوں میں مصروف ہیں اوران سازشوں کو تباہ کر نے والے افراد کا
خاتمہ کرتے ہیں اللہ تعالی ٰ سے دعا ہے کہ اللہ پاک اس ملک کی حفاظت کر یں۔
ان اشعار سے بات ختم کر تے ہیں
پاکستانی فوج کے جوان ہیں ہم
ہر گھڑی تیار ،کامران ہیں ہم
اپنے ملک و قوم کے نگہبان ہیں ہم
پاکستانی فوج کے جوان ہیں ہم |