میں اس بات سے انکار نہیں کررہا کہ لیاری
میں بھتہ خور ، منشیات فروش یا دیگر جرائم میں ملوث افراد نہیں ھونگے لیکن
اسکے باوجود بھی میں سمجھتا ھوں کہ لیاری میں گذشتہ چند روز سے جاری آپریشن
غیر ضروری اور حکومتی نا عاقبت اندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، میں یہ باتیں
اس لیئے نہیں لکھ رھا ہوں کہ مجھے لیا ری کے جرائم پیشہ افراد سے کوئی
ہمدردی ھے یا میں انکا حامی ھوں بلکہ سچ تو یہ ہے کہ میں بھی ایک مسلمان
اور ایک محب وطن پاکستانی کے حیثیت سے یہ چاہتا ھوں کہ وطن عزیز سے ہر قسم
کے جرائم اور ان جرائم پیشہ عناصر کے سرپرستوں کا مکمل خاتمہ ھوں تاکہ وطن
عزیز میں ہر طرف امن و سکون ھو -
جہاں تک لیاری آپریشن کا تعلق ھے تو میں سمجھتا ھوں کہ یہ ایک سیاسی آپریشن
ھے جس میں حکومت اپنی بعض اتحادیوں کے کہنے پر مفاھمت کے نام پر لیاری سے
کالعدم پیپلز امن کمیٹی (کہ جسکو اہل علاقہ کی بھرپور تعاون حاصل ہیں) کا
خاتمہ کرکے وہاں اسکے مخالفین کو بٹھانا چاھتے ہیں ،اس لیئے آپریشن کے
حوالے سے حکومتی دعوؤں پر کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں اور اب تو آپریشن کے
خلاف کراچی کے علاوہ اندرون سندھ اور بلوچستان میں بھی احتجاج زور پکڑرہاھے
۔ اس لیئے حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی ھے کہ وہ لوگوں کی آواز سنے اور
لیاری میں کشت و خون کے اس کھیل کو فوری روکے -
جہاں تک جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کا تعلق ھے تو اس پر اہل وطن متفق ھیں
کہ ایسے لوگوں کا خاتمہ نہایت ضروری ھے لیکن سوال یہاں پر یہ پیدا ھوتا ھے
کہ کیا اسلحے کا بھر مار اور جرائم پیشہ لوگ صرف لیاری میں ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
تو اسکا جواب یقیناً نفی میں ہے ۔ بلکہ سچ تو یہ ہے کہ سب سے زیادہ اسلحہ
اور دہشت گرد خود حکومتی اتحادی جماعتوں میں موجود ہیں ،جس سے حکومتی
اتحادی وقتاً فوقتاً کراچی کو یرغمال بناتے رہتے ہیں -لہٰذا ذرداری اینڈ
کمپنی کی خدمت میں گزارش کہ اگر آپکا مقصد واقعی امن وامان کو قائم کرنا ھے
تو اسکے لیئے لازم ہے کہ پہلے بڑے مگرمچھوں پر ھاتھ ڈالاجائے اور اسکے بعد
چھوٹے درجے کے دہشت گردوں سے نمٹا جائے ۔لیکن اگر آپ (حکومت وقت ) کا مقصد
محض اتحادیوں کو خوش کرنا ھے تو پھر یاد رکھیں کہ لیاری میں جو آگ حکومت نے
بھڑکائی ہے اسکے شعلے اندرون سندھ اور بلوچستان تک بھی پھیل سکتے ہیں اور
اگر یہ آگ وہاں تک پھیل گئی تو پھر یاد رکھیں کہ اسکو بجھانا حکومت وقت
سمیت کسی کے لیئے بھی ممکن نہیں ھوگا اسی لیئے اہل اقتدار سے گزارش ھے کہ
لیاری میں جاری غیر ضروری آپریشن کو فوری بند کیا جائے ۔اس سلسلے میں تمام
محب وطن پاکستانیوں اور سیاستدانوں سے بھی گڑارش ھے کہ وہ آگے بڑھیں اور
اپنا کردار ادا کریں- اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ھو- |