تحریر

زندگی ایک خوبصورت تحریر ہے اسے الفاظ کے غلط استعمال سے بد صورت بنانے کی بجائے اس تحریر میں عمدہ اور خوبصورت الفاظ کا اضافہ کیجئے اور اسے مزید خوبصورت بنا دیجئے کیونکہ “ اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورتی پسند فرماتا ہے“ تو آئیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر قدرت کی طرف سے عطا کردہ اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق زندگی کے حسن کو کسی نہ کسی حوالے سے حسین سے حسین تر بنانے کی کوشش کریں اور زندگی سے بدصورتیوں کا خاتمہ کریں تاکہ انسان زندگی میں قدرت کے عطا کردہ حسن سے بھرپور لطف اٹھا سکے اور اپنے رب کا شکر گزار بن سکے اللہ ہمیں زندگی سے بدصورتیاں دور کرنے اور زندگی کو سب کے لئے خوبصورت بنانے کی صلاحیت عطا فرمائے آمین
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 461117 views Pakistani Muslim
.. View More