کیا سوچتے ہو کیوں ڈرتے ہو آگے کیوں نہیں بڑھتے کیا اپنے رب پر ایمان نہیں کیا
اپنی قوت بازو پر بھروسہ نہیں کیسے انسان ہو کیسے مسلمان ہو تم تو ایسے نہ تھے
تم تو غلط کو غلط اور صحیج کو صحیح سمجھتے ہو تم تو نیکی کا حکم دینے والے اور
برائی سے روکنے والے ہو پھر آج تمہیں کیا ہو گیا تمہاری قوتیں کمزور کیوں ہے تم
دنیا میں ستم اور جبر کا شکار کیوں ہو تمہارے ارد گرد بہت کچھ ایسا ہو رہا ہے
جو درست نہیں ہے جب تم جانتے ہو کہ یہ سب نہیں ہونا چاہیئے تو چپ کیوں ہو آؤ
آگے بڑھو میدان عمل میں اسی جذبہ کے ساتھ اترو جو تمہارا خاصہ ہے جو تمہاری
وراثت ہے اپنے اندر پہلے سی جرات و ایمان پیدا کرو اور حق کے لئے باطل کے سامنے
ڈٹ جاؤ اور اگر تم واقعی ڈٹ گئے تو کوئی باطل قوت تمہارے سامنے ٹھہر نہیں سکتی
اب کبوتر کی طرح حقائق سے چشم پوشی کرتے زندگی گزارنے کا وقت نہیں رہا یہ عمل
کا وقت ہے تو اپنی قوتیں مجتمع کرو اور کامل ایمان کے ساتھ میدان عمل میں اتر
جاؤ انشاءاللہ کامیابی تمہارا ہی مقدر ہے
اللہ تعالٰی ہمیں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
اور ہمیں دنیا و آخرت کی کامیابیاں عنایت فرمائے آمین |