سکیورٹی آلات کی اس نمائش میں ایک ایسا پینٹ یا رنگ بھی رکھا گیا تھا جو اسے
تیار کرنے والی کمپنی کے بقول اگر آپ کسی عمارت پر لگادیا جائے تو بم دھماکہ
بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
کیا واقعی؟ میرے سوال پر اس پروڈکٹ کو مارکیٹ کرنے والی کمپنی کے اہلکار افضل
بھٹی نے بتایا کہ ’جب اس پینٹ کو دیوار پر اسپرے کیا جاتا ہے تو وہ کچھ دیر بعد
ایک موٹی تہہ بن جاتی ہے جو اسٹیل سے بھی زیادہ مضبوط ہوتی ہے اور اس کے بعد
اگر وہاں کوئی بم دھماکہ یا فائرنگ ہوتی ہے تو دیوار کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔‘ |