شعبان المعظم کی عبادات
(پیرآف اوگالی شریف, Khushab)
شعبان المعظم
رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ماہِ شعبان المعظم بہت ہی
برگزیدہ مہینہ ہے اور اس ماہ مبارک کی عبادت کا بیحد ثواب اللہ تعالٰی عطا
فرماتا ہے۔
نفل نماز
ماہِ شعبان کی پہلی شب بعد نماز عشاء بارہ رکعت نماز چھ سلام سے پڑھے۔ ہر
رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہء اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھنی ہے۔ بعد
سلام کے ستر مرتبہ درود پاک پڑھ کر اپنے گناہوں سے توبہ کرے۔ انشاءاللہ
تعالٰی اس نماز کی برکت سے اللہ پاک اس کے گناہ معاف فرما کر داخل بہشت کرے
گا۔
ماہِ شعبان کے پہلے جمعہ کی شب بعد نماز عشاء آٹھ رکعت نماز ایک سلام سے
پڑھے اور ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ اخلاص گیارہ گیارہ دفعہ پڑھے
اور اس کا ثواب خاتنوِ جنت حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کو بخشے۔ خاتونِ
جنت فرماتی ہیں کہ میں ہرگز بہشت میں قدم نہ رکھوں گی، جب تک کہ اس نماز کے
پڑھنے والے کو اپنے ہمراہ داخلِ بہشت نہ کر لوں۔
ماہِ شعبان پہلے جمعہ کی شب نماز عشاء کے بعد چار رکعت نماز ایک سلام سے
پڑھے اور ہر رکعت میں سورہء فاتحہ کے بعد سورہء اخلاص تین تین بار پڑھنی ہے
اس نماز کی بہت فضیلت ہے اور اللہ تعالٰی کی طرف سے اسے عُمرے کا ثواب عطا
ہوگا۔
شعبان کے پہلے جمعہ کو بعد نماز مغرب اور قبل نماز عشاء دو رکعت نماز ادا
کرے ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے ایک بار آیۃ الکرسی، دس بار سورہء
اخلاص، ایک بار سورہء فلق، ایک بار سورہ ناس پڑھنی ہے۔ انشاءاللہ تعالٰی یہ
نماز ترقی ایمان کے لئے بہت افضل رہے گی۔
چودہ شعبان المعظم
شعبان کی چودہ تاریخ بعد نماز مغرب دو رکعت نماز پڑھے ہر رکعت میں بعد سورہ
فاتحہ کے سورہ حشر کی آخری تین آیات ایک ایک مرتبہ اور سورہ اخلاص تین تین
دفعہ پڑھے۔
انشاءاللہ تعالٰی یہ نماز واسطے مغفرت گناہ بہت افضل ہے۔
شب قدر
آنحضرت ارشاد فرماتے ہیں کہ شعبان المعظم کی پندرھویں شب کی عبادت بہت افضل
ہے۔ فرمایا اس شب کو اللہ پاک اپنے بندوں کیلئے بیشمار دروازے اپنی رحمت کے
کھول دیتا ہے۔ اور فرماتا ہے کہ کون ہے جو آج کی رات مجھ سے بخشش طلب کرے
اور میں اس کو عذاب دوزخ سے نجادت دے کر اس کی مغفرت کروں۔
فرمایا آپ نے کہ اس شب کی عبادت کرنے والے پر دوزخ کی آگ اللہ پاک حرام کر
دیتا ہے۔
شعبان کی پندرھویں شب کو غسل کرے۔ اگر کسی تکلیف کے سبب غسل نہ کرے تو صرف
باوضو ہو کر دو رکعت تحیۃ الوضو پڑھے، ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیۃ
الکرسی ایک بار۔ سورہ اخلاص تین تین بار پڑھنی ہے۔ یہ نماز بہت افضل ہے۔
شعبان کی پندرھویں شب دو رکعت نماز پڑھنی ہے۔ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے
بعد آیۃ الکرسی ایک بار۔ سورہ اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ بعد سلام کے درود
شریف ایک سو دفعہ پڑھ کر ترقی رزق کی دعاء کرے انشاء اللہ تعالٰی اس نماز
کے باعث رزق میں ترقی ہو جائے گی۔
پندرھویں شب ماہِ شعبان آٹھ رکعت نماز چار سلام سے پڑھے ہر رکعت میں سورہ
فاتحہ کے بعد سورہ قدر ایک ایک بار۔ سورہ اخلاص پچیس (25) مرتبہ پڑھنی ہے۔
واسطے مغفرت گناہ یہ نماز بہت افضل ہے انشاءاللہ تعالٰی اس نماز کے پڑھنے
والے کی اللہ پاک بخشش فرمائے گا۔
پندرھویں شب کو آٹھ رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں سورہء فاتحہ کے
بعد سورہء اخلاص دس دس مرتبہ پڑھنی ہے اللہ پاک اس نماز کے پڑھنے والے کے
لئے بے شمار فرشتے مقرر کرے گا، جو اسے عذاب قبر سے نجات کی اور داخل بہشت
ہونے کی خوشخبری دیں گے۔
شب پندرھویں چودہ رکعت نماز سات سلام سے پڑھے اور ہر رکعت میں بعد سورہء
فاتحہ کے سورہء کافرون ایک بار۔ سورہء اخلاص ایک بار۔ سورہء فلق ایک بار
سورہء ناس ایک بار پڑھنی ہے بعد سلام کے آیۃ الکرسی ایک دفعہ پھر سورہ توبہ
کی آخری آیات لقد جاءکم رسول تا عظیم تک ایک بار پڑھے۔ واسطے قبولیت دعاء
خواہ دنیاوی ہو یا دینی یہ نماز بہت افضل ہے۔
شب پندرھویں بعد نماز مغرب کے چھ رکعتیں دو دو رکعت کرکے پڑھے۔ پہلی بار
درازیء عُمر، دوسری بار دفع بلا، تیسری بار مخلوق کا مُحتاج نہ ہونے کی
نیّت سے۔ ہر دوگانہ کے بعد سورہ یٰس ایک بار یا سورہ اخلاص اکیس بار اور اس
کے بعد دعاء نصف شعبان المعظم پڑھے۔
دعاء نصف شعبان المعظم
اللھم یا ذاالمن ولا یمن علیہ ط یا ذاالجلال والاکرام ط یا ذاالطول
والانعام ط لاالہ الا انت ظھر الاجین ط وجار المستجیرین ط وامان الخائفین ط
اللھم ان کنت کتبتنی عندک فی ام الکتب شقیا او محروما او مطرودا او مقترا
علی فی الرزق فامح اللھم بفضلک شقاوتی وحرمانی وطردی وقاتتار رزقی ط
واثبتنی عندک فی ام الکتب سعیدا مرزوقا موفقا للخیرات ط فانک قلت وقولک
الحق ط فی کتابک المنزل ط علی لسان نبیک المرسل ط یمحواللہ ما یشآء ویثبت
وعندہ ام الکتب الھی بالتجل الاعظم ط فی لیلۃ النصف من شھر شعبان المکرم ط
التی یفرق فیھا کل امر حکیم ویبرم ط ان تکشف عنا من البلآء والبلوآء ما
نعلم وما لا نعلم ط وانت بہ اعلم ط انک انت الاعز الاکرم ط وصلی اللہ
تعالٰی علی سیدنا محمد وعلٰی الہ وصحبہ وسلم ط والحمدللہ رب العلمین ہ
Page007
نفل نماز پندرہ تاریخ
شعبان کی پندرہ تاریخ بعد نماز ظہر چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے پہلی
رکعت میں سورہء فاتحہ کے بعد سورہء زلزال ایک بار۔ سورہء اخلاص دس بار۔
دوسری رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہء تکاثر ایک بار۔ سورہء اخلاص دس
دفعہ۔ تیسری رکعت میں سورہء فاتحہ کے بعد سورہ کافرون تین بار۔ سورہ اخلاص
دس مرتبہ ۔ چوتھی رکعت میں سورہء فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی تین بار۔ سورہء
اخلاص پچیس (25) مرتبہ پڑھے۔ اس نماز کی بے حد فضیلت ہے۔ اللہ پاک اس نماز
کے پڑھنے والے پر خاص نظرِ کرم قیامت کے دن فرمائے گا۔ اور انشاءاللہ
تعالٰی اس نماز کی برکت سے دین دنیا کی بھلائی حاصل ہوگی۔
شب میں قرآن شریف، درود شریف، صلوٰۃ التسبیح اور وظائف پڑھیں۔ حضرت علی رضی
اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں جو شب قدر میں نماز عشاء سات مرتبہ انا انزلنا
پڑھے ہر مُصیبت سے نجات ملے، ہزار فرشتے اس کے لئے جنت کی دعاء کرتے ہیں۔
شب قدر کی دعاء
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ کَرِیمٌ تُحِبُّ العَفوَ فَاعفُ عَنِّی یَا
غَفُورُ یَا غَفُورُ یَا غَفُورُ |
|