گندے، گندے، گندے صرف سیاست دان
ہی نہیں گندے بلکے یہاں جمہوریت کے ٹھیکیدار ، الیکٹرونک میڈیا کے مالکان
اور کئی اینکرز بھی گندے ہیں ، رات 7بجے سے 11بجے تک ٹاک شوز کا بازار گرم
رکھنے والے زیادہ تر اینکرز اصل میں قوم کا وقت ضائع کر رہے ہوتے ہیں اور
خود پیسہ بنا رہے ہوتے ہیں۔ میڈیا کے طالب علم ہونے کے ناتے مجھے یہ معلوم
ہے کہ کس طرح میڈیا عوام کو پاگل بناتا ہے اور اچھی Ratingکی خاطر جھوٹ کا
سہارا لیتا ہے۔ آپ میموگیٹ کو دیکھ لیں کہ کس طرح 2ماہ میڈیا نے عوام کو
پاگل بنایا اور آخر میں Outcomesآپ کے سامنے ہیں۔قارئین ملک ریاض والے واقع
کے بعد ہم جیسے سادہ صحافیوں کی وہ عزت نہیں رہی جو پہلے تھی۔ لوگ اب کہتے
ہیں صحافی تو پلاٹس کے بھوکے ہیں اور پیسہ ان کی First Priorityہوتا ہے۔
کچھ حد تک لوگ بھی ٹھیک ہیں ایک ایماندار صحافی مشکل سے ہی گھر لے سکتا ہے
اور گاڑی تو بہت مشکل ۔مگر آج کے اینکرز کئی مربعوں کے مالک ہیں اور گاڑیاں
ان کے آگے پیچھے ہوتی ہیں۔ میڈیا میں ایشوز کے پیسے ہوتے ہیں اگر ایک ایشو
پر کسی صحافی نے نواز لیگ سے رقم وصول کی ہے تو وہ ان کے حق میںرہے گا اور
اگلے ہی دن کسی دوسری پارٹی سے رقم وصول کر کے اُسی ایشو پر نواز شریف کے
خلاف بولے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ 2012ءکا سب سے بڑا بدمعاش ،صحافی ہے
۔ پولیس صحافی سے ڈرتی ہے، پٹواری صحافی سے ڈرتا ہے، اور علاقے کا MPAتو
صحافی بھائی کو Monthlyدیتا ہے اور کچھ روپے آپ کو معلوم ہے کہBlack
Mailing سے بن جاتے ہیں۔ دراصل میڈیا کا رڈ ہی کریڈٹ کارڈ ہوتا ہے اُسی سے
روپے بنائے جاتے ہیں۔ تو بات ہورہی ہے الیکٹرونک میڈیا کی جو ملک کا
ٹھیکیدار ہے جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ آج ہر 30منٹ بعد خبریں ہر نیوز
چینل پرنشر ہوتی ہیں اور سب سے آخر والی خبر انٹرٹینمنٹ کی ہوتی ہے اس بات
کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کہ جو آخر والی انٹر ٹینمنٹ کی خبر ہے اُس میں جن
ملبوسات کو دیکھایا جارہا ہے وہ عام آدمی کی پہنچ سے بہت دور ہیں۔ میڈیا
بہت آگے نکل چکا ہے اب اس کا واپس آنا جمہوریت کے دور میں تو ممکن نہیں ،
آمریت میں شاید ہوجائے۔میں میڈیا کی آزادی کے خلاف نہیں لیکنLimitation پر
یقین رکھتا ہوں۔ پچھلے دنوں جو ایک پرائیویٹ چینل کے صحافی نے کیا آپ سب کے
سامنے ہے ایسے ضمیر فروش صحافی کو تو پاکستان کی سرزمین پر دوبارہ قدم نہیں
رکھنا چاہیے۔
انگلش رائٹر نے بالکل درست کہا!
"The Media is the most powerful entity on earth. They have the power to
make the innocent guilty and to make the guilty innocent, and thats
power. Because they control the minds of the masses"
(Malcolm x)
میڈیا بہت زیادہ طاقت وار ہتھیار ہے جوکہ درست کو غلط اور غلط کو درست
بنادیتا ہے اور لوگ فوراًمان بھی لیتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں
تحقیق کا رجحان بہت کم ہے ہم SMSفارورڈ(Forward)تو بہت جلدی کرتے ہیں مگر
Confirmationنہیں کرتے۔ میڈیا پر نشر ہونے والی خبر لوگوں پر بہت تیزی سے
اثر کرتی ہے۔ قارئین آج کل آپ کو VOA(وائس آف امریکہ) کچھ چینلز پر دیکھنے
کو ملے گا جس کا خالصتاً مقصدامریکن کلچر کو پاکستان میں پرموٹ کرنا ہے۔ آج
سے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے مشہور اور سب سے بڑے میڈیا گروپ نے VOAکو چلایا
اور روپیہ بنایا اب ان کے چینل پر VOAتو نہیں چلتا مگر کئی دوسرے پاکستانی
چینلز پر اس کی نشریات چلائی جاتی ہیں ۔ کیا یہ پاکستانی کلچر کے خلاف ایک
سازش نہیں؟ کیا یہ Amricanizationنہیں؟ جی بالکل یہ ایک طریقہ ہے جس سے
سادہ لوگوں کو امریکہ کا مثبت پہلو دکھایا جارہا ہے۔ صحافت ایک خدمت ہے۔
صحافی معاشرے کی آواز ہوتا ہے۔ صحافی مظلوم کی آواز کو ایوانِ اقتدار تک
پہنچاتا ہے اور اگر صحافی یہ کام نہ کررہا ہو تو پھر وہ صحافی نہیں ، مفاد
پرست یا غدارِ وطن ہوتا ہے۔ میں صحافی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسی
کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں اور انہیں اس پاکیزہ پیشے (صحافت) سے باہر
نکالنے میں مدد کریں۔ شکریہ! |