اٹھو کہ منزل بلا رہی ہے

پاکستان کے غیور ، کمزور اور کم مایا افراد کو انکے جائز حقوق، باعزت زندگی، باعزت ،روزگار ، با عزت رہائش دلوانا متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد الطاف حسین کا مشن و مقصد ہے جاگیرداری سرمایہ داری اور موروثی سیاست دانوں نے روزاول سے اس ملک کو ایک مقبوضہ علاقہ بنا رکھا ہے بالخصوص دیہی علاقوں میں لوگ جانوروں سے بھی بد تر زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ظالم وڈیرہ در اصل سرمائے اور سیاست پر بھی ہاوی ہے۔ اور ان میں چیزوں کو استعمال کرتے ہوئے وہ غریب انسان کو معاشرے میں مجبور محض بنانے کامیاب ہے ہماری قوم بحیثت مسلمان ان تمام تر منفی ریوؤں کی مذمت کرتی ہے حضور اکرم ﷺ اور صحابہ کرامؓ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے جس میں واضح طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ مظلوم اور غریب کوا س کا حق دیا جائے اور معاشرے میں ترقی کرنے کیلئے کسی پر کی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے خوش قسمتی سے اللہ تعالیٰ اور اسکے رسول کی ہدایت مبارکہ کے علاوہ آج ہمارے پاس قائد تحریک الطاف حسین کے فرمووات کی شکل میں ایک متعین کردہ راہ موجود ہے جو انسان کو اس کا پیدائشی اور ازلی حق دلاسکتی ہے ۔ ہمیں صرف ان اصولوں اور ارشادات کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا لیاہے پھر انشاء اللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا قوموں نے اپنی تاریخ میں اس جدوجہد کو بہت تکالیف اور بہت عرصہ کے بعد پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ہم خوش قسمت ہیں متحدہ قومی موومنٹ قائد تحریک الطاف حسین کی سربراہی میں یہ کام کراچی اور سندھ کے باقی علاقوں میں سرانجام دے چکی ہے اسکو مشعل راہ بنا کر ہم پنجاب اور پاکستان میں روشنی کے عظیم الشان مینار کھڑے کرسکتے ہیں اور انشااللہ ہماری قوم عظمت کو ضرور حاصل کرئے گی جنوبی پنجاب غربت کا شکارپس ماندہ علاقہ ہے لیکن نسبتاً یہاں تعلیم اور معلومات کامعیار باقی علاقوں سے بہتر ہے اس لیے یہاں احساس محرومی بھی زیادہ ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد الطاف حسین کی فرسودہ نظام کے خلاف طویل اور صبر آز ماجد و جہد ہمارے لیے نشان منزل ہے ان کی زندگی سے یہ سبق ملتاہے کہ کامیابی اور ترقی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں بلکہ صرف محنت اور ہمت ہمیں کامیاب اور سرخرو کرسکتی ہے ۔ فرمان خداوندی ہے کہ" خدا بھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جو خود اپنی حالت نہ بدلے"۔

ایک سروے کے مطابق پنجاب میں دو طرح کے لوگ آباد ہیں ایک شہری علاقے کے باسی اور دوسرے دیہات کے رہنے والے ،دونوں کے مسائل الگ الگ ہیں اور ان کے حل بھی الگ الگ ہیں شہر میں اہم ترین مسائل روزگار اور شہر ی سہولیات مثلاً تعلیم صحت و صفائی اور سرکاری دفتر کے افسران ظالمانہ رویہ جب کہ دیہات میں یہ مسائل زیادہ شدت سے سامنے آتے ہیں تشوناک بات یہ ہے کہ ظالم وڈیرے پولیس، حکومتی مشنری اور اپنے و سائل کے زور پر لوگوں کو مظلوم رکھنے میں کامیاب ہیں جاگیردار وڈیرے غریب کے بچے کو پڑھنے نہیں دیتے اگر کوئی بچہ پڑھ لکھ جائے تو اس کو علاقہ میں واپس نہیں آنے دیتے اور غریب ، مجبور محکوم لوگ ایک بار پھر جاگیردار کے قدموں میں لوٹنے پر مجبور ہوجاتے ہیں جاگیردار، وڈیرے اور سیاسی بازی گر پولیس اور پٹواری کے ذریعے دیہی لوگوں کو اپنے قابومیں رکھتے ہیں ظلم کے خلاف مظلوم طبقات کو متحد ہ قومی موومنٹ کے پر چم تلے قافلہ حق پرستی کے سالا رقائد تحریک الطاف حسین کی ولولہ انگیز قیادت میں ہر ظلم کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہو گا اور جس دن تمام مظلوم متحد ہوگئے تو پھر جاگیردار، وڈیرے سیاسی بازی گرکسی غریب کا حق نہیں چھین سکیں گے اور نہ ہی ان ظالموں کا کوئی نام لیوا ہو گا۔
Rao Muhammad Khalid
About the Author: Rao Muhammad Khalid Read More Articles by Rao Muhammad Khalid: 12 Articles with 16711 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.