احتساب کرنا پڑیگا

ملکی سیاست نے ایک نیا موڑلے لیا ہے ملک میں بہت جگہ مٹھائیاں بھی تقسیم کرلی گئیں ہیںنیا وزیراعظم بھی آجائے گا کابینہ بھی بن جائے گی مگر چیف جسٹس صاحب کب تک ایسا ہوتا رہے گا اگر آپ کو ملکی مفاد اتنا ہی عزیز ہے اور آپ چاہتے ہیں سب کا احتساب ہو سب عدالت میں پیش ہوں تو پہلے آپ اپنے گھر سے شروع ہوجائیں یعنی اعلیٰ عدالتوں سے کس نے قانون توڑا کس نے قانون کا مذاق اڑایا ملک کو کیوں لوٹا گیا اگر وزیراعظم نے سوئس حکومت کو خط لکھنا تھا وہ بھی تو لوٹی ہوئی دولت واپس آنے کیلئے تھا اگرآج وزیراعظم نا اہل ہو بھی گئے ہیں تو اعلیٰ عدالت کا حکم نہ ماننے پر جنہوں نے اس ملک کو لوٹا اور لوٹ رہے ہیں آج انڈسٹریز کے مالک بن بیٹھے ہیںکیا انہوںنے ملکی خزانے کو نقصان نہیں دیا وہ کب عدالت میں آئیں گے اور کب ان کا احتساب ہوگا ؟لال مسجد والا کیس بہت پرانا نہیں ہوا اور اس کیس میں کون کون شامل تھے انکوسزا کب ملے گی کیا یہ اعلیٰ عدالت میں پیش ہونگے ؟کیا آپ پنجاب حکومت سے بھی پوچھیں گے کہ پنجاب حکومت کے خزانے سے کتنا خرچہ ہورہا ہے اور کس پر کیا جارہا ہے میاں نواز شریف پر اتنا خرچہ کیوں کیا جارہا ہے پورے پنجاب میں میاں نواز شریف کا جہاں دل کرتاہے جلسے کرتے ہیں اور ان جلسوں پر لاکھوں کا خرچہ آتا ہے کبھی آپ نے میاں شہباز شریف سے پوچھا ان کے بڑے بھائی میاں نواز شریف جب دل کرتا ہے شکار کھیلنے کیلئے بہاولپور لال سوہانرا آجاتے ہیں اور ان کے قیام پر کتناخرچہ آتا ہے یہ خرچہ بھی پنجاب حکومت برداشت کرتی ہے کبھی آپ نے ان سے پوچھا اس ملک کا غریب دو وقت کی روٹی کیلئے کتنا پریشان ہے اور میاں شہبا ز شریف صاحب مینار پاکستان پر بیٹھ کر اجلاس بلاتے ہیں ایک وزیراعلیٰ پر سالانہ کتناخرچہ کیا جاتا ہے کبھی ان سے بھی پوچھ لیں !اگر آپ کو وفاقی حکومت اتنی ہی کرپٹ نظر آتی ہے صوبائی حکومتیں کیا کر رہی ہیں ادھر بھی ایک نظر ڈال کر دیکھ لیں آج اگر ملک میں وفاقی حکومت کو چلنے نہیں دیا جارہا تو اس میں بھی ان دونوں بھائیوں کا ہاتھ ہے باقی تین صوبوں میں دو چھٹیاں کی جارہی ہیں پنجاب وفاق کا کہنا کیوں نہیں مانتا اگر آپ کو اعتزاز احسن کو آج کوئی قربانی نظر نہیں آتی تو میاں برادران نے آپ کیلئے کوئی بڑا تیر نہیں مارااگر آپ نے احتساب کرنا ہے تو اس ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا احتساب کریں اگر آپ نے احتساب کرنا ہے تو اس ملک کے کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کریں اگر آپ نے نااہل کرنا ہے توا س ملک کو لوٹنے والوں کو نااہل کریں اگر آپ کو اس ملک کی ایک ہی پارٹی (پیپلز پارٹی) ہی نظر آتی ہے تو یہ غلط ہوگا آپ کی معذولی کے دور میں جن وکیلوںنے آپ کا ساتھ دیا ان میں پیپلز پارٹی کے وکیلوں کی اکثریت آپ کے ساتھ شامل تھی اگر آپ نے احتساب کرنا ہے تو پھر چھوٹی عدالتوں سے بڑی عدالتوں تک احتساب کریں آپ کو علم ہوجائے گا احتساب کیسے کیا جاتاہے کل تک جو آپ کے ساتھ تھے پھر آپ کے ساتھ کوئی بھی نظر نہیں آئے گا وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے مشاورت کی تو پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو خط نہ لکھنے کا کہا اگر وزیراعظم نے اپنی کرسی بچانی ہوتی اور پارٹی کا ساتھ نہ دینا ہوتا تو وہ ملک سے بھاگ بھی سکتے تھے مگر وزیراعظم نے صاف صاف کہہ دیا اگر مجھے اس کیلئے جیل بھی جانا پڑا تو چلا جاﺅں گا میںجلاد وطنی کی زندگی نہیںگزارنا چاہتا میں پاکستان میں رہوںگا باہر نہیں جاﺅں گا وزیراعظم کو نااہل ہونے پر کوئی شرمندگی نہیں تاریخ میں لکھا جائے گا کس نے کس پارٹی کیساتھ وفا کی اور کون اپنی پارٹی سے بیوفائی کرکے ملک چھوڑ کر بھاگ گیا تھا یوسف رضا گیلانی نے اپنے مفاد کیلئے ملک نہیں چھوڑا ۔
Mirza Arif Rasheed
About the Author: Mirza Arif Rasheed Read More Articles by Mirza Arif Rasheed: 11 Articles with 8772 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.