ایف بی آر نے ایک دن میں 35ارب اکٹھے کرلئے

ایف بی آر نے ایک دن میں 35ارب اکٹھے کرلئے..قابلِ تحسین اقدام ہے
نجی پاورکمپنیز کا حکومت کو عندیہ یا دھمکی61ارب ادائیگی تک 100فیصدبجلی کی پیداوار سے قطعاََ انکار....

یقینا ہماراملک سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور اِن کی ناقص منصوبہ بندیوں کی وجہ سے آج جن بحرانوں میں پھنساہواہے کوئی وجہ نہیں کہ ہم اپنے اِن موجودہ بحرانوں اور ملک میں آئندہ آنے والی کسی بھی قسم کی مشکلات اور پریشانیوں سے بھی نجات حاصل نہ کرسکیں مگر اِس کے لئے لازمی ہے کہ سب سے پہلے ہمیں اپنی قوم میں ٹیکس کلچرکو متعارف کراناہوگاایساکئے بغیر ہم اپنے ملک کو بحرانوں کی دلدل سے نہیںنکال سکتے ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ ہر سطح پر عوام میں ٹیکس کی اہمیت اور اِس کی افادیت کو اجاگر کیاجائے جس کے لئے قوم کے ہر باشعور شخص کو اپنے حصے کا کام کرناہوگا اور قوم کو ٹیکس کی ادائیگی کے ظاہر و باطن فوائدسے بھی آگاہی حاصل کرنااور کرانالازمی ہوگی۔

جبکہ آج پہلی بار یہ امر یقینی طور پر ہماری قوم کے لئے اِنتہائی حوصلہ افزا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر ممتاز حیدر رضوی کے مطابق ملک میںٹیکس اکٹھاکرنے والے اداروں نے مالی سال کے آخری دن یعنی 30جون 2012ءکو اپنی حکمت عملی اور دانش کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے 35ارب 9کروڑ 67لاکھ روپے اکٹھے کئے ہیں اِن کا کہنا ہے کہ جن کی وجہ سے ایف بی آر میں مالی سال میں19ارب 5کروڑ روپے اکٹھے ہوئے جب کہ ہدف 19ارب 52کروڑ رکھاگیاتھااِنہوں نے بتایا کہ ہم نے 19کھرب سے زیادہ اکٹھے کئے ہیں اِن میں 21ارب روپے سندھ ریونیو بورڈ سے سروسز پر جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں وصول کئے گئے ہیں جبکہ اِس موقع پر اِن کا فخریہ انداز سے یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان اور توانائی بحران کو مدِنظررکھاجائے تو ایف بی آر کی یہ کوشش یقینی طور پر بہت کامیاب رہی ہے اور اِس کے علاوہ اِن کا مزیدیہ بھی کہناتھاہمیں پوری اُمیدہے کہ ہم آئندہ 10سے 15ارب روپے مزید اکٹھے کرسکتے ہیں جس سے ایف بی آر کو مجموعی طور پر19کھرب 15ارب سے 19کھرب 20ارب کی وصولی بھی ہوسکتی ہے اوراُنہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ 30جون 2012ءایف بی آر کی تاریخ میں تاریخی دن ہے کہ ایک ہی دن میں 35ارب سے زائد وصولیاں ہوئیںاِس موقع پر ہمیں یہ شعریاد آگیاکہ:
مدت کے بعد آئی ہے موجِ نسیمِ گُل
مدّت کے بعددوراندھیراہواتو ہے
صدشکر میرے باغ میں پُھوتی ہیں کونپلیں
صد شکر گُلستاں میں سویرا ہواتوہے

اِس موقع پراَ ب ہم یہ کہنے میں فخر محسوس کررہے ہیں کہ ہم اگر اپنے ملک اور قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے خاطر متحدہ ہوجائیں اور ٹیکس چوری کے رجحان کو خیر باد کہہ دیںاور ٹیکس کی ایمانداری سے ادائیگی کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ بقول شاعر:
ہم ہر اک بُت کو توڑ سکتے ہیں
دل محبت سے جوڑ سکتے ہیں
اپنے جذبوں سے عزم وہمت سے
رُخ حوادث کا موڑ سکتے ہیں

ایسے میں اگر ہم گزشتہ سال کا ایک جائزہ لیں تو ہمیں معلوم ہوگاکہ پچھلے مالی سال میں ایف بی آر نے 18کھرب 84ارب روپے اکٹھے کئے ہیں اِن میں 21ارب سندھ ریونیو بورڈ کی طرف سے آئے تھے ا گرچہ ایک خبر کے مطابق یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے خواہش کردہ ہدف19کھرب 52ارب کے مقابلے میں کم ریونیو پر مستعفی ہونے کا اعلان بھی کررکھاتھایوں اِس سال ایف بی آر کی تاریخ میں ایک ہی دن میں 35ارب 9کروڑ 67لاکھ روپے کا اکٹھا کیا جانایقینا اِس بات کا غماز ہے کہ قوم میں کچھ نہیں تو تھوڑابہت ٹیکس کی ادائیگی کا رجحان ضرورپروان چڑھا ہے اور اِسے یہ احساس بھی ہونے لگاہے کہ اگر ملک کو توانائی کی شکل میں بجلی اوربحرانوں سے نکالناہے تو ٹیکس کی ادائیگی کرنی ہوگی مگرپھر بھی اِس موقع پر ہم یہ کہناچاہیں گے کہ ضروری ہے کہ قوم میں پیداہونے والے ٹیکس کی ادائیگی کے رجحان کو مزید پروان چڑھایاجائے تاکہ آئندہ سالوں میں ایف بی آر کو سو فیصد ٹیکس کی وصولیاں ہوں اور ہم اِ س سے اپنے ملک کو کئی بحرانوں اور مشکلات سے بچاسکیں یکدم ایسے ہی جیسے دنیاکے جن ممالک میں سوفیصد ٹیکس کی ادائیگی کا رجحان موجود ہے اُن ممالک میں کبھی کو ئی ایسا ویساکوئی بحران یا مشکلا ت پیدانہیں ہوپاتیں ہیں جن کی وجہ سے یہ ممالک اور اِن کے عوام بحرانوں اور مشکلات کا شکار ہوکراپنی معیشت اور اقتصادیات کا ستیاناس کردیں جیساکہ ہم نے اپنے حصے کاٹیکس چوری کرکے آج اپنے ملک کا کررکھاہے۔

اِسی کے ساتھ ہی ایک خبر حکمرانوں ، سیاستدانوں ، عسکری قیادت اور عوام کو پریشان کردینے کے لئے یہ بھی ہے کہ ہمارے یہاں ملکی ضروریات کے مطابق بجلی پیداکرنے والی نجی پاور کمپنیز نے حکومت کو عندیہ دینے کے ساتھ ساتھ اِن نجی پاورکمپنیز نے 61ارب روپیہ کے واجبات کی ادائیگی تک اپنی 100فیصدپیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی کی پیداوارسے انکارکرتے ہوئے ایک کڑی دھمکی یہ بھی دے دی ہے کہ یہ 61ارب کی حکومت سے وصولی تک سوفیصد بجلی پیدانہیں کریں گیں جبکہ اِس عندیہ اور دھمکی میں شامل 7نجی پاورکمپنیزکا اپنا اٹل موقف یہ ہے کہ وہ پہلے ہی واجبات کی عدم ادائیگی پر بینکوں اور مالیاتی اداروں کی نادہندہ ہیں اِن پاورکمپنیزکا یہ بھی موقف ہے کہ حکومت جب اِنہیں 100فیصد پیداواری صلاحیت پر مجبورکررہی ہے تو اِسے یہ بھی چاہئے کہ یہ پہلے ہمیں 61ارب روپیہ کی ادائیگی کو یقینی بنائے تو پھر دیکھے کہ ہم حکومت کو 100فیصد پیداوارکیسے نہیں دیتے ہیںاَب اِس موقع پر یہ بات تو پوری طرح واضح ہوگئی ہے کہ ہمارے یہاں توانائی کی شکل میں بجلی کا کوئی بحران نہیں ہے اور جو ہے وہ بھی مصنوعی ہے ایک طرف حکمران نجی پاور کمپنیز کی ادائیگیاں روکے ہوئے ہیں تو دوسری طرف اِن پربے جایہ دباو ¿بھی ڈال رہے ہیں کہ یہ اِنہیں ملکی ضروریات کو پورکرنے کے لئے کسی بھی طرح سے سوفیصد بجلی کی پیداوار بھی دیںایسے میں ہمارا اپنے حکمران کو یہ مشورہ ہے کہ اَب جب کہ ٹیکس کی وصولیابی کی مد میں ایف بی آر نے اپنی مثبت کارکردگی کا مظاہر ہ کر نابھ شروع کردیاہے اور اِمسال ایف بی آر نے ایک ہی دن میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے اور اِسی طرح اُمید کی جاسکتی ہے کہ آئندہ بھی ایف بی آر سے حوصلہ افزاءنتائج سامنے آئیں گے تو ضرورت اِس امر کی ہے کہ حکومت ٹیکس کی وصولیابی کی مدد میں جمع کی جانے والی قومی دولت کو اپنے اللّے تللّے میں اُڑانے کے بجائے اِس قومی دولت کو اِن نجی پاور کمپنیز کو دے آج جنہیں اِس کی اشدضرورت ہے تاکہ یہ اِس رقم کی وصولی سے بینکوں کو اپنی ادائیگیاں کرسکیں اور ملک اور قوم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لئے اپنی 100فیصد بجلی کی پیداوار یقینی بناسکیں۔
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 993159 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.