کمپیوٹر پر اردو میں تدریسِ سائنس کیسے؟

آج سے تقر یباََ دس سال پہلے ان پیج کے علاوہ مائیکرو سافٹ آفس اور ونڈو مووی میکر وغیرہ میں اردو لکھنے کی سہولت نہ تھی مگر اب کم وبیش تمام اہم پرو گرامات میں اردو لکھنے کی سہولت پیدا ہو گئی ہے۔دنیا میں مؤثر تعلیم و تدریس کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہو نے والا سا فٹ وئیر مائیکرو سافٹ پاور پوائنٹ ہے اس کے علاوہ ویڈیو فلموں کے ذ ریعے بھی مؤثر تدریس ہو رہی ہے۔اردو لکھنے کے لیے مائیکرو سافٹ پاور پوائنٹ ہمہ قسم کے اردومتن کی تزئین و آ رائش سے مز ین ہے۔علاوہ ازیں تمام اقسام کی تصا ویر اور ویڈیو فلمیں بھی با آسانی شا مل کی جا سکتی ہیں جو کہ متن کے سا تھ مر بوط کر کے انتہا ئی دلچسپ انداز میں بچو ں کے سا منے پیش کی جا سکتی ہیں۔تصا ویر اور ویڈیو فلموں کو زیادہ قابلِ فہم اور پُر تا ثیر بنانے کے لیے ان کو اپنی مرضی سے اردو میں لیبل کیا جا سکتا ہے اور انہیں ہمہ قسم کے خوبصو رت حاشیوں سے بھی آراستہ کیا جا سکتا ہے ۔اس سافٹ وئیر میں تصا ویر کی کانٹ چھا نٹ یعنی تدوین کا بھی پورا انتظام ہو تا ہے۔متن اور تصا ویر کے لیے رنگوں کے حسین امتزاج کے بھی متعد د طریقے موجود ہیں گویا کہ اس سا فٹ وئیر کے ذریعے ہم تدریسی مواد کو اتنا خوبصورت اور جاذبِ نظر بنا سکتے ہیں جتنا کہ ہم تصورات اور طلسمات کی دنیا میں پہنچ کر سوچتے ہیں۔اس سافٹ وئیر کے ذریعے جو سلا ئیڈیں بنائی جاتی ہیں ان میں موجود متن ،ساکن و متحرک تصا ویر اور دیگر سائنسی علا مات و مساوات کی ہم اپنی آواز کے ذریعے وضاحت بھی کر سکتے ہیں۔سائنس کی تدریس میں ریاضی و طبیعات کے فارمولے اور کیمیا و علم الادویا کی مساواتیں بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں ۔ان تمام فارمولوں اور مساواتوں کے لکھنے کی مکمل سہولت موجود ہو تی ہے جو کہ مائیکرو سافٹ پاور پوائنٹ میں موجود equation editorفراہم کرتا ہے ۔اس کے ذریعے تمام سادہ اور پیچیدہ ریاضیاتی سوالات حل کیے جا سکتے ہیں۔الغرض یہ کہ تعلیم و تدریس کے لیے جو کچھ بھی آپ سو چتے ہیں یہ سا فٹ وئیر آپ کے سامنے حاضر کر دیتا ہے۔

اچھلتا کو دتا ،تھرکتا پھدکتا اور گھومتا ناچتا متن بچوں بڑوں سب کے لیے دلچسپ اور دل و دماغ کو مسحور کر دینے والی حر کا ت و سکنات کے عجیب و غریب مناظر پیش کرتا ہے جو کہ نظریں جمائے رکھنے کے لیے ایک طلسماتی عمل ہے ۔ اسی طرح مختلف تصا ویر کو بھی کئی قسم کی حرکات و سکنات دی جا سکتی ہیں۔سلا ئیڈوں کو خود کار شو کی شکل بھی دی جا سکتی ہے جس میں ہر سلا ئیڈ اپنا وقت پورا کرتی ہے اور اس کے بعد اگلی سلائیڈ آ جا تی ہے اس طرح پورا شو سکرین پر چلنے والی ایک فلم کی طرح بن جاتا ہے ۔اب آ ئیے اس سافٹ وئیر میں اردو کے استعمال کی بات کرتے ہیں سب سے پہلے pak urdu installerکو انٹر نیٹ کے ذریعے اتا ریئے اور اپنے کمپیوٹر میں اس کی تنصیب installationکر لیجیے جو کہ بہت آسان ہے۔تنصیب کے بعد کمپیوٹر بند ہو کر خود بخود سٹا رٹ ہو جائے گا اور اس کے دائیں نچلے کونے میں ایک چھوٹی سی ڈ بیا نمودار ہو گی جس پر clickکرنے سے کمپیوٹر کے کم و بیش تمام سافٹ وئیر میں انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو لکھنے کی بھی سہولت پیدا ہو جائے گی اب آپ پاور پوائنٹ سمیت مائیکرو سافٹ آفس کے دوسرے پروگراموں میں بھی انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو لکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔اب آپ inpageکی طرح یہاں پر بھی تمام نویسوں(fonts)کے ساتھ اردو لکھ سکیں گے۔تین نویسے تو پاک اردو انسٹالر کے اندر ہی موجود ہوتے ہیں جن میں سب سے خو بصورت نویسہ جمیل نستعلیق ہے۔مزید سینکڑوں نویسے علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی کی ویب گاہdeedahwar.netسے حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ان میں سے قابلِ قدر ساٹھ سے زائد نویسوں کا مجموعہ بنام inpage fonts for windowہے۔جس میں مختلف بیل بوٹوں اور ستا روں سے مزین نویسے بھی شامل ہیں ۔جن کو کھول کر منتخب (select)کر کے copyکریں اور کنٹرول پینل میں موجود fontsوالے پوشہ (folder) میں چسپاں(paste) کر دیں۔ ان تمام سہولیات کے ہوتے ہوئے پہلی جماعت سے لے کر پی ایچ ڈی تک ہر سطح کے اسباق کو اردو میں لکھ کر پڑھایا اور سمجھایا جا سکتا ہے۔

پاور پوائنٹ کے علاوہ ایک بہت ہی کارآمد سافٹ وئیر ونڈو مووی میکر ہے جو ایکس پی ،وسٹا اور ونڈو سیون میں موجود ہوتا ہے۔عموناََ اس کی افا دیت کا فہم نہ ہونے کی بنا پر اسے اچھے خاصے کمپیوٹر کے ما ہر افراد بھی نظر انداز کر دیتے ہیں ۔ اسے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس میں تصویریں ،ویڈیوز،آوازیں اور متن سبھی کچھ شامل ہو سکتا ہے ۔ڈبنگ کے لیے ونڈو مووی میکر ایک بہت خوبصورت اور جاندار سافٹ وءئیر ہے اس کے ذریعے سے ویڈیوز کی تراش خراش آسانی سے کی جا سکتی ہے ۔ویڈیو میں پہلے سے موجود آواز کو مدہم کیا جا سکتا ہے اور پہلی آواز ختم کر کے اپنی آواز شامل کی جا سکتی ہے ۔تصویروں ،ویڈیوز اور متن کے لیے بہت سی عبوری حرکات(transitions)اور بصری تاثرات (video effects)بھی شامل کیے جا سکتے جا سکتے ہیں ۔آجکل youtubeپر لاکھوں سائنسی ویڈیوز موجود ہیں۔اس سافٹ وئیر کے ذریعے ان سب کو اپنی زبان اور اپنے لب و لہجے کے ساتھ ڈب کیا جا سکتا ہے تاکہ یہ بیش قیمت سمعی و بصری مواد ہماری قوم کے لیے قابلِ فہم بن سکے۔سائنسی علوم کے ترجمے کا سب سے جدید اور کارآمد طریقہ ہے۔یوں تو اب پاور پوائنٹ2010میں بھی یہ سہولت آ گئی ہے کہ پاور پوائنٹ کے سلائیڈ شو کو اب بآسانی ویڈیو میں بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔

پاور پوائنٹ اور ونڈو مووی میکر کو باہم اشتراک کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے مثال کے طور پر سلائیڈیں ہم پاور پوئنٹ میں بنائیں اور انہیں jpegتصویروں میں منتقل کر کے ونڈو مووی میکر میں لے جا کر استعمال کر یں۔

اگر سر کاری سطح پر ایسا کیا جائے تو ہما رے ملک میں بہت جلد سائنسی انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔حکومتِ وقت چونکہ انگریزی میڈیم کے سا مراجی پھندے میں پھنسی ہو ئی ہے اس لیے اس کام کی طرف توجہ نہیں دے رہی ۔اگر کوئی تنطیم یا جماعت اپنے وسائل کے ساتھ کام کرے تو بھی بہت سا کام ممکن ہے بندۂ ناچیز نے مائیکرو سافٹ پاور پوائنٹ ،ونڈو مو وی میکر اور ان دونوں کے اشترا ق سے اپہلی جماعت سے لے کر ایف ایس سی اور ایم ایس سی کے مختلف سا ئنسی کورسز اردو میں تیار کیے ہیں۔نا چیز کا دعویٰ ہے کہ اگر ہما رے نصاب کو قومی زبان کے سا نچے میں ڈھال کر ان سافٹ وئیرز کے ذریعے پڑھایا جائے تو انقلاب کی منزل دور نہیں ہو گی ۔نصاب کیسا ہو؟پڑھایا کیسے جائے؟اور سمجھی ہوئی بات کو بچے تقریری اور تحریری انداز میں اپنے لفظوں میں کیسے بیان کر سکیں ؟ انقلابی نصاب اور انقلابی تدریس کو عملی طور پر دیکھنے کے لیے بندۂ نا چیز کے youtubeپر دو چینلز ملا حضہ فرمائیں جن کے پتے ishtiaqahmad1000اور ishtiaqahmedishہیں۔ان کے علاوہ ناچیز کی ویب گاہ www.tahqeeqotakhleeq.blogspot.com پر بھی ہزاروں گھنٹوں کا تدریسی مواد پاور پوائنٹ اور ویڈ یو کی شکل میں موجود ہے۔انشاء اللہ قوم کے لیے یہ کام ایک عظیم الشان سائنسی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ۔اردو ذریعہ تعلہم کی بابت بہت سی غلط فہمیوں کا مسکت اور عملی جواب بھی مل جا ئے گا۔پھر آپ سوچنے پر مجبور ہونگے کہ کاش تمام مضامین پربھی ایسا کام کر کے اسے سی ڈیز کے ذریعے اور انٹر نیٹ پر عام کر دیا جائے تو یہ نسل رٹے اور ٹیو شن کی قید سے آذادی حاصل کر سکتی ہے اور اس پر تحقیق ، تخلیق اور ایجادات کے صدیوں سے بند دروازے کھل سکتے ہیں۔
اشتیاق احمد
About the Author: اشتیاق احمد Read More Articles by اشتیاق احمد: 52 Articles with 177698 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.