علم کی فضیلت

نعمان رفیق

علم کی فضیلت وعظمت ،تر غیب و تاکید مذہب اسلام میں جس بلیغ انداز میں پائی جاتی ہے۔اس کی نظیر اور کہیں نہیں ملتی ہے۔قرآن پاک کے تقریباً اٹھتر ہزار الفاظ میں سب سے پہلا لفظ جو پر ودگا ر عالم نے رحمت عالم ﷺ کے قلب مبارک پر نازل فر مایا :وہ ”اقرا“ہے یعنی ”پڑھ“اور قرآن کی چھ ہزار آ یتوں میں سب سے پہلے جو پانچ آ یات نازل فر مائیں ان میں بھی قلم و علم کی عظمت ظاہر ہو تی ہے،مثلاًارشاد باری تعالیٰ ہے (ترجمہ)”پڑھ کہ تیرا رب کریم ہے جس نے علم سکھایا قلم کے ذریعے، سکھلایا آ دمی کو جو وہ نہ جانتا تھا۔

گو یا و حی الہی کے آ غاز ہی میں جس چیز کی طرف تو جہ دلا ئی وہ لکھنا ،پڑ ھنا اور تعلیم وتر بیت سے انسانی زندگی کو آ راستہ کر نا تھا ۔اس میں یہ سبق بھی ہے کہ حصول علم کا بنیادی ذریعہ قلم ہے۔

علم کی فضیلت اور مر تبہ کس قدر بلند ہے اس کا اندازہ قرآن کر یم کی مندرجہ ذیل آ یت سے ہو تا ہے۔ارشاد باری ہے(ترجمہ)”اللہ تم میں سے ان لوگوں کے درجے بلند کر دے گا جو ایمان لا ئے اور جہنوں نے علم حاصل کیا۔خود حضورﷺ نے متعدد مقامات پر علم و حکمت کی تر بیت دی ہے۔جیسے فرمایا علم کاطلب کر نا ہر مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے۔

حضرت انس ؓ سے رویت ہے رسول اللہﷺ نے فر مایا جو شخص اللہ کی راہ میں نکلا گو یا وہ اللہ کی راہ میں جہاد کر نے والا ہے۔یہاں تک کہ اپنے وطن واپس لو ٹے ۔اسی طرح ابو امامہ سے مروی ہے کہ علم والے کی بر تری عابد پر ایسے ہے جیسے میری فضیلت تم میں سے کسی ادنی پر ہے۔

مذکورہ بالا تصریحات سے معلوم ہوا کہ اسلام اور قرآن ہم کو تعلیم حاصل کر نے سے روکتا نہیں ۔بلکہ تعلیم کو ہمارے لیے فرض قرار دیتا ہے۔وہ تعلیم کے ذریعے ہمیں صحیح معنوں میں اشرف المخلوقات کے در جہ تک پہنچانا چاہتا ہے۔تا ریخ کی ورق گر دانی سے معلوم ہوتا ہے کہ علم وحکمت،صنعت و تجارت کے ذخائر جن کے مالک آ ج اہل یورپ بنے بیٹھے ہیں ۔ان کے حقیقی وارث تو ہم لوگ ہیں لیکن اپنی غفلت ،جہالت و تعطل کے سب اپنی خصوصیات کھو بیٹھے ہیں ۔ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ دینی علوم کے علاوہ دنیاوی وعمرانی علوم کا کو ئی شعبہ ایسا نہیں جو اہل اسلام کے ہاتھوں فر وغ نہ پایا ہو۔

آ ج بھی اہل اسلام علم وحکمت صنعت وحرفت کے ذخائر اور اپنی کھو ئی ہو ئی وراثت کے مالک بن سکتے ہیں ۔اگر اپنے اسلاف کے نقش قدم ،خوف خداوندی ،خدا پر ستی اور خدمت خلق کے جذبہ کو اجاگر کر لیں تو یہ بات بعید نہیں کہ ہمارا مستقبل ،ماضی کی طرح ہماراہے۔
Molana Tanveer Ahmad Awan
About the Author: Molana Tanveer Ahmad Awan Read More Articles by Molana Tanveer Ahmad Awan: 212 Articles with 251227 views writter in national news pepers ,teacher,wellfare and social worker... View More