نماز عید الفطر کا طریقہ

عید کی نماز کا طریقہ

1۔ پہلے اس طرح نیت کریں : میں نیت کرتا ہوں دو رکعت نماز عید الفطر کی واجب چھ زائد تکبیروں کے واسطے اللہ عزوجل کے پیچھے اس امام کے ۔
2۔پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائیں اور اللہ اکبر کہہ کر حسب معمول ناف کے نیچے ہاتھ باندھ لیں اور ثناء پڑھیں ۔
3۔پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائیں اور اللہ اکبر کہہ کر لٹکادیں ۔
4۔پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائیں اور اللہ اکبر کہہ کر لٹکادیں ۔
5۔پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائیں اور اللہ اکبر کہہ کرباندھ لیں ۔
6۔پھر تعوذ اور تسمیہ آہستہ پڑھ کر الحمد شریف اور کوئی سورت جہر کے ساتھ پڑھیں پھر رکوع کرے ۔
7۔ دوسری رکعت میں پہلے الحمد شریف اور سورۃ پڑھیں ۔
8۔پھر تین بار کان تک ہاتھ اٹھا کر اللہ اکبر ہیں اور نہ باندھیں اور چوتھی بار بغیر ہاتھ اٹھائے اللہ اکبر کہتے ہوئے رکوع میں جائیں اور قاعدے کے مطابق نماز مکمل کریں ۔
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1284756 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.