عربی زبان میں مشہور کلاسیکل
کتاب ’’حِلیۃ الاولیائ‘‘ جس میں صحابۂ کرام، اصحاب صفہ، اہل بیت، تابعین،
تبع تابعین، ائمہ کرام اور چوتھی صدی ہجری تک کے تقریباً ۸۰۰ مشہور اور غیر
مشہور بزرگ ہستیوں کا ذکر خیر ہے ۔ قدیم بزرگوں کے حالات پر جتنی بھی
کتابیں لکھی گئی ہیں ان کا سب سے بڑ ا اور بنیادی ماخذ ’’حِلیۃ الاولیائ‘‘
ہے ۔ یہ بزرگوں کے احوال، کرامات، نادر اقوال اور ان سے مروی احادیث کا بے
مثال خزانہ ہے ۔ اویس قرنی ؒ، مالک بن دینارؒ، جنید بغدادیؒ، سری سقطیؒ،
عبداللہ بن مبارکؒ، با یزید بسطامیؒ، بشر حافی ؒ، ذوالنون مصریؒ جیسے سینکڑ
وں باخدا اولیاء کے آخرت کی یاد دلانے والے عبرت انگیز واقعات نیز ان
بزرگوں سے مروی احادیث رسول ا کا خزانہ اور ان کے پُر اثر وعظ و نصائح اور
نادر اقوال کا بے مثال مجموعہ ہے ۔ اولیاء اللہ کی مستند سوانح حیات کا
انسائیکلوپیڈیا جو اولیاء اللہ کے واقعات پر مشتمل بے شمار کتابوں سے بے
نیاز کرتا ہے ۔ ایک ہزار سال سے عربی زبان میں بار بار چھپنے والی کتاب، جس
سے اردو زبان اب تک محرومی کا شکار تھی۔ بڑ ی محنت اور عرق ریزی کے بعد اب
پہلی بار ’’دارالاشاعت کراچی‘‘ سے سلیس اردو زبان میں ترجمہ ہو کر یہ کتاب
منظر عام پر آئی ہے ۔ جس میں مذکور تمام احادیث کی تخریج اور ان کے حوالہ
جات نقل کر کے کتاب کو مزید مستند کر دیا گیا ہے ۔ عمدہ کاغذ و طباعت، حسین
پائیدار جلد سے اس کی شان میں اضافہ ہو گیا۔ علمأ، اساتذہ و طلباء جو اپنی
زبان میں اس کا مطالعہ کرنا چاہتے تھے اس ایڈیشن کی دستیابی نے الحمدللہ ان
کی بڑ ی ضرورت کو پورا کیا ہے ۔
https://islamicbookslibrary.wordpress.com/2010/10/29/1318/ |