الله ہر گز کوئی رسول نہ بھیجے گا

سورہ منافقوں ... ٦٣ .. آیات # ١ تا ٣
جب تمھارے حضور منافق حاضر ہوتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کے حضور بیشک یقینن الله کے رسول ہیں اور الله جانتا ہے کہ تم اس کے رسول ہو اور الله گواہی دیتا ہے کہ منافق ضرور جھوٹے ہیں - اور انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال ٹہرا لیا تو الله کی راہ سے روکا بیشک وہ بہت ہی برے کام کرتے ہیں - یہ اسلئیے کہ وہ زبان سے ایمان لاۓ پھر دل سے کافر ہوۓ تو ان کے دلوں پر مہر کر دی گئی تو اب وہ کچھہ نہیں سمجھتے ..

( مندرجہ بالا آیات مبارکہ میں الله تعالیٰ نے منافقین کی کونسی بات کو جھوٹ قرار دیا ہے )

سورہ المومن ...٤٠ .. .... آیت # ..٣٤
اور بیشک اس سے پہلے تمھارے پاس یوسف روشن نشانیاں لے کر آۓ تو تم ان کے لاۓ ہوۓ سے شک ہی میں رہے یہاں تک کہ جب انہوں نے انتقال فرمایا تم بولے ہر گز الله اب کوئی رسول نہ بھیجے گا الله یونہی گمراہ کرتا ہے اسے جو حد سے بڑھنے والا شک لانے والا ہو -

سورہ الجن ... ٧٢ .. ... آیات # ٤ تا ٧
اور یہ کہ ہم میں کا بیوقوف الله پر بڑھہ کر بات کہتا تھا - اور یہ کہ ہمیں خیال تھا کہ ہر گز آدمی اور جن الله پر جھوٹ نہ باندھیں گے - اور یہ کہ آدمیوں میں کچھہ مرد جنوں کے کچھہ مردوں کی پناہ لیتے تھے تو اس سے اور بھی انکا تکبر بڑھا - اور یہ کہ انہوں نے گمان کیا جیسا تمہیں گمان ہے کہ الله ہر گز کوئی رسول نہ بھیجے گا -

( یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جن (شیطان ) اور فرعون دونوں کا ایک ہی گمان تھا کہ الله اب کوئی رسول نہ بھیجے گا اور آج بھی لوگوں کا کچھہ ایسا ہی ماننا ہے کہ الله ہر گز اب کوئی رسول نہ بھیجے گا
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 124607 views nothing special .. View More