میری ڈائری

۲۰ اکتوبر ۲۰۱۲

اسلام علیکم


ڈائری لکھنے کا شوق مجھے اس وقت ہوا تھا جب میری بڑی بہن نے مجھے میری نویں سالگرہ پر ڈائری گفٹ کی تھی اور میرے یہ پوچھنے پر کہ میں اس میں کیا لکھوں انھوں نے کہا تھا کہ جو پورے دن کی تمھاری روٹین ہو اور جو کچھ کیا ہو وہ سب لکھ دو
اور وہ شوق اب تک ہے مگر اب ٹائم کی کمی کی وجہ سے تسلسل نہیں رہا -

بات ہو رہی ہے اس ملک کی تو اللہ میرے ملک کو قائم رکھے اور ہمیں باعزت اور اللہ سے ڈرنے والے حکمران عطا فرمائے آمین

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو جتنا بھی ہماری حکومت اور میڈیا نظر انداز کرلے مگر وہ ایک جیتی جاگتی حقیقت ہیں-

ملالہ کا ملال وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوجائے گا اس کی جگہ نئے کردار جنم لیں لیں گئے کیونکہ ڈرامہ وقتی ہوتاہے اس کا اثر وقتی ہوتا ہے-

مگر حقیقت اپنی جگہ اٹل ہوتی ہے جو کبھی نہیں بدلتی سو ڈاکٹر عافیہ ہمشہ زندہ رہیں گی -

ان کا کردار ہمیشہ ہمیں یاد دلاتا رہے گا کہ ہم کیا تھے اور کیا بن گئے ہیں لیکن ہمیں بننا کیا چاہیئے تھا ۔۔۔۔۔۔
Binte Ahemd
About the Author: Binte Ahemd Read More Articles by Binte Ahemd: 28 Articles with 26124 views I know that I m Some thing bcoz ALLAH Doesn't create garbage .. View More