فی زمانہ بچوں کے پاکستانی ادب
میں پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدی ، مسعود احمد برکاتی،نذیر انبالوی ،ناہید
مجیب ، فاطمہ ثریا بجیا ، شائستہ زریں ، فاروق دانش کے علاوہ بھی کچھ افراد
ہیں جو پاکستان میں بچوں کا بہترین ادب تخلیق کررہے ہیں ۔ لیکن مسئلہ یہ ہے
کہ پاکستان میں بچوں کے ادب کو ادب میں تسلیم یا شُمار نہیں کیا جاتا ، جس
کی وجہ سے بچوں کی تربیت سازی اور کردار سازی ممکن نہیں ہے ۔
بچوں کا مشرقی ادب
بچوں کے مشرقی ادب میں داستانوں اور فسانوں کا رواج رہا جن میں امیر حمزہ ،
قصہ چہار درویش ، عمر و عیا ، الف لیلہ جیسی داستانوں کوبچوں نے پسند کیا ۔اس
دور میں حفیظ جالندھری، ابن انشاء ، محمدی بیگم ، احمد ندیم قاسمی ،صوفی
تبسم ،مولانا شفیع الدین نیر ، تنویر پھول،مجیب ظفر انوار حمیدی ،شہلا شبلی
،ناہید مجیب ظفر،عبد القادر،ضیاء الرحمن ،مشتاق قادری اور دیگر نے بچوں کی
ذہنی سطح کے مطابق شاعری کی۔
بچوں کے اخبارات
روزنامہ امروز ، جنگ ، حریت ، نوائے وقت ، قومی زبان ، ایکسپریس اور دیفر
پاکستانی اخبارات نے بچوں کے ادب سے متعلقہ صفحات تخلیق کیے اور شفیق
مُدیران کومقرر کیا جن میں شمع زیدی ، شفیع عقل ، شکیل زیدی،مرزا سلیم بیگ،
صوفیہ یزدانی، نشاط آپا ،غوثیہ کلیم ، حمیرا احمد ، اختر سعیدی ، محمد عمر
احمد خان ، غلام محی الدین و دیگر مُدیران نے بچوں کی تحریری صلاحیتوں کو
جلا بخشی اور ان کو لکھنے کی ترغیب دی جو سہل عمل نہیں ہے ۔ |