قصور وار کون؟

پاکستان میں ایک سٹیم لانڈری موجود ہے۔جی ہاں آپ حیران ہو رہے ہوں گے کہ سٹیم لانڈری کی تو بہت ساری شاپس موجود ہیں،بھائی جان میں کپڑے اور قالیں دھونے والی سٹیم لانڈری کی بات نہیں کر رہا وہ تو ہر شہر میں موجود ہے لیکن میں تو ایسی سٹیم لانڈری کی بات کر رہا ہوں جس میں انسانوں کے گناہ دھلتے ہیں۔قارئین آپ خوش نہ ھوں جس لانڈری کی میں بات کر رہا ہوں اس میں عام آدمی کے گناہ نہیں بلکہ ایک مخصوص طبقہ کے گناہ دھلتے ہیں لیکن اس کے لئے بھی کچھ قواعد اور ضوابط ہیں ۔پہلے ان قواعد و ضوابط کو پڑھ لیتے ہیں اس کے بعد لانڈری کا تعارف کرواؤں گا۔
١ کم از کم دو چار ارب روپے کا ٹیکہ لگایا ہوا ہو تہ وہ شخص اس لانڈری کا رخ کرے
٢ کم از کم کسی سیاسی وزیر مشیر کے ساتھ گہرے تعلقات ہوں ورنہ کس جنرل کا تو مشیر خاص ہونا ضروری ہے۔
٣ اگر ٹیکہ حکومت یا پاکستان کے کسی ادارے کو لگایا ہو تو بہتر دھلائی کے ساتھ آئندہ گناہ گار نہ ہونے کی ضمانت بھی دی جائے گی۔

جناب بے چین نہ ہوں اب میں بتا ہی دیتا ہوں کہ وہ لانڈری کون سی ہے۔اس لانڈری کا نام ہے “پاکستانی سیاست“اور یہ آپ کو پاکستان کے ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر موجودہو گی ۔اگر آپ میں بھی یہ اہلیت موجود ہو تو آپ بھی اس لانڈری سے استفادہ کر سکتے ہیں اور تا حیات کرپشن کرنے کے باوجود آپ ہر نئی آنے والی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر گذشتہ حکومت کا سارا کیا دھرا کسی ایک آدمی کے سر ڈال کر ڈال کراسے گالیاں نکالتے رہیں تو سب اچھا ہو گا۔

گزشتہ حکومت کو دیکھ لیں اور فیصلہ کریں کہ کیا تمام حالات کا زمے دار صرف مشرف ہے۔اکیلے پرویز مشرف کو ہی ساری ناکامیوں کا ذمہ دار قرار دیا جا سکتاہے جو لوگ مزے سے پارلیمنٹ میں چار سال تک بیٹھ کر سب اچھا ہے کا نعرہ لگاتے رہے اور وہی موجودہ حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بھی یہی کر رہے ہیں ان کا کیا بنے گا۔کیا ان کا کام صرف یہی ہے کہ وہ ہر نئی آنے والی حکومت میں شامل ہوں ۔چار سال تک کبھی زرداری تو کبھی مشرف کو مسیحا مان کر وزارتوں کا مزہ لوٹیں اور الیکشن سے چند دن قبل کسی ایک آدمی کو سارے حالات کا ذمہ دار قرار دیں اور اگلے الیکشن کے لئے اپنے حلقوں میں گھس جائیں۔۔۔۔۔۔

میرا مقصد کسی پر تنقید کا نہیں بلکہ میں تو بیچاری پاکستانی قوم کا دکھ درد بیان کر رہا ہوں کہ کسے مسیحا مانے اور کسے قاتل ؟اب الیکشن قریب آرہے ہیں آپ کو اس طرح کے بہت سارے سیاستدان مل جائیں گے جو اپنے حلقوں میں طاقت اور پیسے کے زور پر ووٹ کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہوں گے خدا کے لئے اپنے قیمتی ووٹ کو ضائع مت کریں یہ لوگ آپ کے ووٹ کی طاقت سے ان بڑی اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں اور آپ ہی کے ووٹ کو غلط استعمال کرکے اپنی جیبیں بھرتے ہیں ۔اور یہ پچھلے ساٹھ سال سے ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔اگر اس بار بھی عوام نے ایسا ہی کیا تو پھر پاکستان اس قابل ہی نہیں رہے گا کہ کس کو ووٹ دیا جائے۔

اب میرا آپ سے صرف ایک ہی سوال ہے کہ کیا ذمہ دار زرداری اور مشرف ہیں یا وہ سیاست دان جو زرداری اور مشرف کے پیچھےبیٹھ کرزرداری اور مشرف کو استعمال کرتے ہیں اور اپنا الو سیدھا کرکے سارا ملبہ کسی ایک کے ذمے ڈال کر کس اور مسیحا کا انتظار کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
waseem akhtar
About the Author: waseem akhtar Read More Articles by waseem akhtar: 2 Articles with 1211 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.