صحافی کو حقائق لکھنے پر جھوٹے مقدمے میں دوسری مرتبہ جیل

از غلام رسول خان (جرنلسٹ) نیو سینٹرل جیل بہاولپور
موضع گاہنوراں والی چولستان میں ایک ایک مرلہ ایک ایک کنال ریت کے ٹیلوں پر مشتمل اراضی خریدنے والے پانچ سو مربع سرکاری اراضی بطور متبادل خریدنا چاہتے تھے۔اعلیٰ حکام کے نوٹس کے باوجود ڈی سی او بہاولپور نے کوئی کارروائی نہیں کی چولستان ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ آفیسران اور عملہ فیلڈ ،ریونیو سٹاف اور جام صلاح الدین ڈسٹرکٹ اٹارنی اس سکینڈل میں ملوث ہیں سرکاری رقبہ ہتھیانے کے لیئے جام صلاح الدین نے اپنی بیگم اور دیگر قریبی رشتہ داروں کے نام کنال کنال کی اراضی کے انتقالات کروائے کرپشن کی نشاندہی پر پس پردہ میری مخالفت پر اتر آئے تھانہ سول لائنز بہاولپور میں درج جھوٹے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ 7ATA جام صلاح الدین اور ڈی سی کی ایما ء پر لگائی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسکی حکومت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کالی بھیڑیں مجھے حقائق لکھنے سے نہیں روک سکتیں باطل قوتوں سے ٹکرانا ہی مومن کی شان ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب اتنے کمزور اور بزدل ہیں کہ وہ ایک صحافی کو حقائق لکھنے پر جھوٹے مقدمے میں دوسری مرتبہ جیل بند کر وا چکے ہیں-

سینٹرل جیل سے جاری ایک تحریر میں غلام رسول خان نے کہا کہ جام صلاح الدین سابق ڈپٹی ڈائریکٹر(لیگل) اینٹی کرپشن بہاولپور نے کرپشن کی انتہا کی ہوئی تھی حرام کی کمائی سے بہاولپور کے مہنگے ترین رہائشی علاقہ ہاشمی گارڈن مین کروڑوں روپے مالیت کی کوٹھی بنوائی اور کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی ہتھیانے کے لیئے بدنیتی کی بنیاد پر موضع گاہنوراں والی چولستان بہاولپور میں اپنی بیوی اور قریبی رشتہ داروں کے نام پر محکمہ چولستان کے ریونیو افسران اور عملہ فیلڈ کی ملی بھگت سے ریت کے ٹیلوں میں کنال کنال کے پلاٹ خریدے بعد ازاں حکومت پنجاب ریونیوبورڈ سے مطالبہ کیا کہ انکی اراضی نیو کنٹونمنٹ منصوبہ کے تحت کلکٹر بہاولپور نے لے لی ہے اور آرمی کو دے دی ہے لہذا ایک ایک کنال زمین کے بدلے ساڑھے بارہ ایکڑ زمیں بطور گزارہ متبادل اراضی دی جائے جب ریونیو بورڈ نے فراڈ کے ذریعے متبادل اراضی دینے سے انکار کیا تو 976افراد کا گروپ بنا کر کئی دعوے بورڈ آف ریونیو کے خلاف مقامی سول عدالتوں سمیت مختلف عدالتوں میں دھوکہ دہی کرکے دائر کر دیئے گئے عدالتوں کو یہ نہیں بتایا گیا کہ فراڈی اور بددیانت لوگ کنال کنال اور مرلہ مرلہ زمین جو کہ ریت کے ٹیلوں پر مشتمل ہے کے بدلے ساڑھے ایکڑاراضی فی کس قابل کاشت کیوں ہتھیانا چاہتے ہیں؟غلام رسول کان نے اپنی بات کی تصدیق کے لیئے وکلاء صاحبان شہری سیاسیو سماجی تنظیموں علمائے کرام اینٹی کرپشن نیب حکومت پنجاب عدلیہ پولیس افسران اور صحافی برادری کہ وہ میرے آفس بہاولپور سے 976 افراد کی فہرست دیکھ سکتے ہیں اس فہرست میں فراڈ کرنے والوں کے قریبی عزیزں کے درج ہیں۔یہ سرکاری فہرست ہے اور جام صلاح الدین اور کاشف عبداللہ محکموں کے کرپٹ ترین افسران میں شامل ہیں -
umar farooq khan
About the Author: umar farooq khan Read More Articles by umar farooq khan: 17 Articles with 15079 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.