اچھوں سے محبت کے فضائل

اچّھوں سے مَحَبَّت رکھنے کے سات فضائل

١ اللہ تعالیٰ قِیامت کے دن فرمائے گا کہاں ہیں جو میرے جلال کی وجہ سے آپس میں مَحَبَّت رکھتے تھے آج میں اُن کواپنے سائے میں رکھوں گا آج میرے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں۔(صحیح مسلم ، ص ١٣٨٨ ،حدیث ٢٥٦٦

٢ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے جو لوگ میری وجہ سے آپَس میں مَحَبَّت ر کھتے ہیں اور میری وجہ سے ایک دوسرے کے پاس بیٹھتے ہیں اور آپس میں ملتے جلتے ہیں اور مال خرچ کرتے ہیں اُن سے میری مَحَبَّت واجِب ہوگئی۔
(المُؤطّا ، ج ٢، ص ٤٣٩، حدیث ١٨٢٨)

٣ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جو لوگ میرے جلال کی وجہ سے آپَس میں مَحَبَّت رکھتے ہیں اُن کیلئے نُور کے منبر ہو نگے ۔ انبیاء و شہداء اُن پر غِبطہ( یعنی رشک) کریں گے۔(سنن الترمذی ،ج ٤ ، ص ١٧٤ ،حدیث ٢٣٩٧ ، دار الفکر بیروت

٤دو شخصوں نے اللّٰہ کے لئے باہم مَحَبَّت کی اور ایک مشرق میں ہے دوسرا مغرب میں قِیامت کے دن اللہ تعالیٰ دونوں کو جمع کرے گااورفرمائے گایہی وہ ہے جس سے تو نے میرے لیے مَحَبَّت کی تھی۔
(شعب الایمان ،ج٦،ص٤٩٢ ، حدیث ٩٠٢٢، دار الکتب العلمیۃ بیروت)

٥جنّت میں یاقوت کے ستون ہیں اُن پر زبر جد کے بالاخانے ہیں وہ ایسے روشن ہیں جیسے چمکدار ستارے لوگوں نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ اٰلہٖ وسلم ان میں کون رہے گا فرمایا: وہ لوگ جو اللّٰہ کیلئے آپَس میں مَحَبَّت رکھتے ہیں ایک جگہ بیٹھتے ہیں آپس میں ملتے ہیں۔
(شعب الایمان ،ج٦،ص٤٨٧ ، حدیث ٩٠٠٢، دار الکتب العلمیۃ، بیروت)

٦ اللّٰہ کیلئے مَحَبَّت رکھنے والے عرش کے گِرد یا قوت کی کرسی پر ہوں گے۔
(المعجم الکبیر ،ج ٤، ص ١٥٠ ،حدیث ٣٩٧٣،دار احیاء التراث العربی،بیروت)

٧ جو کسی سے اللّٰہ کے لیے مَحَبَّت رکھے اللّٰہ کے لیے دشمنی رکھے اور اللّٰہ کے لیے دے اور اللّٰہ کے لیے منع کرے اُس نے اپنا ایمان کامل کر لیا۔(سنن ابی داود ، ج ٤ ، ص ٢٩٠ ، حدیث ٤٦٨١)

فیضان سنت کا فیضان ۔۔۔۔جاری ہے۔۔۔

وہ آج تک نوازتا ہی چلا جارہا ہے اپنے لطف وکرم اور عنایت سے مجھے
بس ایک بار کہا تھا میں نے یا اللہ مجھ پر رحم کر مصطفی کے واسطے
(عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم)۔
Abu Hanzalah M.Arshad Madani
About the Author: Abu Hanzalah M.Arshad Madani Read More Articles by Abu Hanzalah M.Arshad Madani: 178 Articles with 351564 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.