ہم مسلمان ہیں

آج اتفاق سے ایک ایف ایم کا چینل لگایا تو سنا وہاں نعت چل رہی تھی فورا وقت دیکھا کہ نہ نماز کا وقت ہے نہ ہی جمعہ کا وقت ہے پھر خیال آیا کے ارے محرم ہے ۔۔۔

ایف ایم کے تمام چینلز کو دیکھ لیں اور ٹی وی کو دیکھ لیں یہ چینلز محرم کے ۱۰ دن اپنی نشریات بند کر دیتے ہیں اور گانے نہیں چلاتے حتٰی کہ بیک گراؤنڈ میوزک بھی نہیں چلتا تو رمضان میں ایسا کیوں نہیں کرتے تمام چینلز جبکہ رمضان کا احترام اور تقدس کا تو باقاعدہ حکم دیا گیا ہے اور محرم کا احترام ہم خود کرتے ہیں-

کیا ہمارے نزدیک اللہ کے حکم کی کوئی حثیت نہیں ہے صرف ہم چڑھتے سورج کے پجاری ہیں اگر ایسا ہے تو ہم کس منہ سے خود کو امت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کہتے ہیں کس منہ سے اپنے آپ کو اللہ کا ماننے والا کہتے ہیں جب اس کی مانتے نہیں تو ۔۔۔
Binte Ahemd
About the Author: Binte Ahemd Read More Articles by Binte Ahemd: 28 Articles with 23946 views I know that I m Some thing bcoz ALLAH Doesn't create garbage .. View More