اسم اَلرَّافِعُ الْبَاسِطُ یہ
دونوں اسم ملائکہ عرش کا وظیفہ ہیں ان اسماء کے ذاکر کو اللہ تعالیٰ جسمانی
مالی اور علمی وت دیتا ہے اور اس کے ذاکر کو قدر ومنزلت دیتا ہے جو شخص ان
دونوں اسماء کو سونے کی انگوٹھی پر کند کرا کر پہنے تو ہمیشہ خوشحال رہے۔
قبولیت دعا کا عمل
اسم اَلْغَیْبُ السَّمِیْعُ ان دونوں اسمائ کا ذاکر اللہ تعالیٰ سے جو کچھ
مانگے تو وہ اس کو عنایت کرتا ہے۔ اگر بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر اَلْمُجِیْبُ
اور دائیں پر اَلسَّمِیْعُ لکھے۔ پھر آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کردعا کرےتو
انشاء اللہ فوراً قبول ہوگی۔ اس کے خواص بہت جلد ظاہر ہوتے ہیں۔
محبت کا کامیاب عمل
اسم اَلْقَہَّارُ الشَّدِیْدُ ان کا ذاکر جس کا م کا رخ کرتا ہے وہ کام جلد
پورا ہوجاتا ہے اور ہر شخص اس سے محبت اور خوف کرتا ہے اگر ان کا دفق مکسر
مربع کی صورت میں پاک چمڑے پر لکھ کر بازو پر باندھے توکوئی اس کا مقابلہ
نہ کرسکے اور جو مقابلہ کرے گا وہ مغلوب ہوگا اس کے مخمس کا نقش بناکر اپنی
پیشانی پر باندھے تو سب کے دلوں میں اس کی محبت پیدا ہوتی ہے۔
جسمانی قوت میں اضافہ
اَلْقَوِیُّ اَلْقَادِرُ ان دونوں اسموں کے ذاکر کے اعضاء میں قوت پیدا
ہوتی ہے۔ وہ جس قدر بوجھ اٹھائے کچھ مشقت معلوم نہ ہوگی۔
دعا دافع مصیبت
جس شخص کو کوئی مصیبت درپیش ہو اس کو چاہیے کہ شب جمعہ کو غروب آفتاب کے
بعد غسل کرکے اعتکاف میں بیٹھے اور کسی سے کلام نہ کرے یہاں تک کہ عشاؑء کی
نماز پڑھ کے وتر کے آخری سجدہ میں یہ الفاظ سو بار کہے یَااَللّٰہُ
یَارَبُّ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِکَ اَسْتَغِیْثُ یَااَللّٰہُ اور حاجت
مانگے انشاء اللہ پوری ہوگی۔اللہ کے ان پاک ناموں کے وسیلے سے بہت سو کی
حاجتیں پوری ہوئی ہیں آپ بھی یقین کے ساتھ کریں۔ اللہ کرم کرے گا۔
عبقری سے اقتباس |