گاڑیاں سی این جی کرایہ پیٹرول کا

سی این جی کی بندش پر ٹرانسپورٹ ایسے غائب ھوتی ھے جیسے گدھا کہ سر سے سینگ ایسا لگتا ھے جیسے سار ے پاکستان کی ٹرانسپورٹ سی این جی پر چل رھی ھو ایک تو ڈبل سواری پر پابندی اور اوپر سی این جی کی بندش اس ٹرانسپورٹ مافیا نے جتنا لوگوں کو تنگ کیا ھے یہ تو ان لوگوں سے پوچھے جن کو روز پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا ھوتا ہے پاکستان میں 80 فصید گاڑیاں سی این جی پر چل رھی ھیں لیکن یہ لوگ کرایہ پیٹرول کے حساب سے وصول کرتے ھیں حالانکہ سپریم کورٹ حکم پر کچھ دن پہلے سی این جی کی قیمتوں 30 روپے کی کمی ھوئی ھے لیکن یہ ٹرانسپورٹرز حضرات اب تک کرایوں میں کمی لانے سے گریز کررھے ھیں اور جس دن سی این جی بند یہ لوگ اپنی 50 فیصد گاڑیاں گیرج میں بند کردیتے ھیں یہ سوال حکومت سے ھے اگر اس ملک میں حکومت ھے تو اور اگر اس ملک میں ٹرانسپورٹ کے قوانین ھے تو ان ٹرانسپورٹرز سے یہ پوچھا جائے کہ اگر آپ کی گاڑی سی این جی پر چل رہی ھے تو آپ اپنا کرایہ کم کیوں نھیں کرتے جبکہ قیمتوں میں کمی کردی گئی ھے اور اگر آپ گاڑی پیٹرول پر ھے تو آپ سی این جی کی بندش پر اپنی گاڑیاں بند کیوں کردیتے ھیں اس حکومت نے آئینی مسائل تو بھت نمٹا دئے ھیں اب کچھ عوامی مسائل بھی نمٹا دے خدارا -
Gohar Ali Hussain
About the Author: Gohar Ali Hussain Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.