ساکن حرکت

مجھے نہیں معلوم کہ جو آئیڈیا میں پیش کرنے جا رہا ہوں وہ درست ہے یا غلط، مگر مجھے اتنا معلوم ہے کہ ہر نئی بات سوچنے والوں کو ایک نئی راہ دکھاتی ہے۔ بات صرف سوچنے اور سمجھنے کی ہے، ہو سکتا ہے کہ میری تھیوری غلط ہو مگرایک نئی بات پیش کرنے میں کیا حرج ہے؟

۱: مشاہدہ
کیا آپ نے کبھی اپنے مشاہدہ پر غور کیا ہے کہ یہ آپ کو کیا بول رہا ہے؟ اگر نہیں تو اپنی ایک آنکھ بند کریں آپ کو احساس ہو گا کہ آپ کو ہر چیز ایک گول دائرہ میں نظر آرہی ہے مطلب آپکا مشاہدہ یا مشاہداتی فریم گول ہے۔ دوسرا آپ ایک وقت میں صرف ایک نقطہ یا پوائینٹ پر اپنی نظر جما سکتے ہیں۔

۲: سمت اور ساکن حرکت
دائیں، بائیں، آگے اور پیچھے، چار سمتوں کا ہم پڑھتے آئے ہیں مگر دو سمتیں اور بھی ہیں یعنی اوپر اور نیچے جبکہ ہمارا مشاہداتی فریم بھی ہم کو چھ سمتوں کا احساس دلاتا ہے۔ اب ہم بات کرتے ہیں حرکت کی یہ حرکت کیا ہے؟سائنس کی رﺅ سے جو چیز اپنے گردو پیش کے حساب سے جگہ تبدیل کرے وہ حرکت میں ہے۔ مگر کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی جسم حرکت بھی کر رہا ہو مگر وہ ہم کو ساکن نظر آئے؟ جی ہاں یہی بات میں نظریاتی طور پر ثابت کرنا چاہ رہا ہوں کہ ایسا ممکن ہے۔ یہی میرا نیا آئیڈیا ہے اور سوچنے والوں کے لیئے سوچ کی نئی راہیں بھی۔

آئیے ایک تصوراتی تجربہ کرتے ہیں، تصوراتی اس لئے کہ فل حال موجودہ ٹیکنالوجی میں ایسا ممکن نہیں ہوسکتا۔ ماحول کچھ اس طرح ہے کہ فرض کریں کہ ہم نے چھ کیمرے چھ سمتوں پر یعنی دائیں، بائیں، آگے، پیچھے ،اوپر اور نیچے کچھ اس طرح لگائے ہوئے ہیں کہ جہاں ایک کیمرے کا فوکس ختم ہوگا وہیں  سے دوسرے کا شروع ہوگا۔ دوسرا ہم فرض کرتے ہیں کہ وہ سب کیمرے ایک کمپیوٹر کے ساتھ اس طرح سے منسلک ہیں کہ انکی پروگرامنگ اس طرح سے کی گئی ہے کہ مانیٹر پر چھ کیمروں کی فوٹیج ایک ہی فریم میں آرہی ہے۔ میں مانتا ہوں کہ ایسا ممکن نہیں مگر میں یہ اعتراف پہلے ہی کر چکا ہوں کہ موجودہ ٹیکنالوجی میں ایسا ممکن نہیں ہے، مگر فرض کریں کہ ایسا ہو سکتاہے۔ اب ہم ایک چھوٹا سا جہاز ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑاتے ہیں اور اس کو ان کیمروں کے بیچ میں لے کر آتے ہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ جہاز اڑرہا ہے مگر ذرا ایک نظر اپنے مانیٹر کی سکرین پر بھی ڈالیں، ارے یہ کیا وہاں پر تو جہاز ساکن نظر آرہا ہے، یہ کیسے ہوگیا؟ میرا خیال ہے کہ ابھی آپ کو میری بات کی سمجھ نہیں آئی۔ چلو آسان انداز میں سمجھاتا ہوں۔ ہم کو کسی بھی چیز کی حرکت اس کے پس منظر کی وجہ سے نظر آتی ہے۔ میرا نظریہ آسان انداز میں یہ ہے کہ،اگر ہم اس بات پر قادر ہو جائیں کہ کسی بھی چیز کو ہم چھ اطراف سے ایک ہی مشاہداتی فریم میں دیکھ سکیں تو وہ چیز ہم کو ساکن ہی نظر آئے گی بیشک وہ حرکت کر رہی ہو۔ اسی کا نام میں نے ساکن حرکت رکھا ہے۔

بات پھر وہی شروع والی ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرا آئیڈیا صحیح ہے کہ غلط، مگر نیا ضرور ہے۔ آپ سب دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اس کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔ کیوں کہ یہ ایک تحقیقی کام ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کسی کا دماغ مجھ سے زیادہ اچھی طرح اس بات کو آسانی سے حل کر دے۔
آپکی دعاﺅں کا طلبگار،

محمد آصف خلجی ملتان
M Asif khilji
About the Author: M Asif khilji Read More Articles by M Asif khilji: 5 Articles with 7710 views Salam. I am BCS + B.A from TIU Lahore and BZU Multan. I Love Science News and Also try to discover new ideas of science. Now days I am doing my own Ir.. View More