پاکستانی ڈرامے

ہم اب بھی نہیں سدھرے ہمیں اب بھی عقل نہیں آئی ہمارے نبی پاک صلی اللہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی ہوئی اب اس سے زیادہ اور کس بات کے ہونے کا انتظار ہے ہم کو کہ ہم اب تک غفلت کی نیند سے نہیں جاگ رہے۔۔۔۔۔۔۔

پاکستانی ڈرامے کیا کم بیہودہ تھے کیا کم بیہودگی پھیلارہے تھے رشتوں کا تقدس ماں باپ کی بے ادبی کیا کم پامال کی جارہی ہے جو اب ہم ترکی کے بھی بیہودہ ڈرامے دیکھیں اورجو تھوڑا بہت ہمارے اندر رشتوں کا تقدس باقی تھا اس کو بھی پامال کردیں کیا وجہ ہے آخر کہ ہم کو وہ تمام بیہودگیاں اچھی لگتی ہیں جن کا سوچنا بھی ہمارے لئے باعث شرم ہونا چاہیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخر کیا وجہ ہے کہ ہم اتنے بہادر ہوگئے ہیں کہ ہم اللہ کے قہر کو آواز دے رہے ہیں اور ہمارے دل کانپ نہیں رہے کیا ہم قوم عاد اور ثمود کے انجام کو بھلاچکے ہیں کیا ہم نے اللہ سے ڈرنا چھوڑ دیا ہے ۔کیا ہم مشرکین مکہ سے بھی بدتر ہوگئے ہیں جو کہتے تھے کہ کہاں ہے عذاب آتا کیوں نہیں ہے لے آؤ عذاب کو ہم بھی تو دیکھیں کیسا ہوتا ہے عذاب ۔۔ہم منہ سے نہیں کہتے مگر اپنی حرکتوں سے مشرکین مکہ کو بھی شرمائے دے رہے ہیں ۔ پلیز التجا ہے آپ سب سے چھوڑ دیجیے گناہوں کو اپنے چند لمحے چند گھنٹے کے لطف کی خاطر اپنی ابدی زندگی کو جہنم مت بنائیے اللہ سے ڈرئیے جس سے ڈرنے کا حق ہے ورنہ تیار رہیے اس وقت کے لیئے جب قوم عاد کی طرح ہمارے اوپر بھی اللہ کے عذاب کا کوڑا پڑے گا۔۔۔۔۔۔ اور ہم دنیا کے لئے عبرت بنا دیئے جائیں گے۔۔۔۔۔
Binte Ahemd
About the Author: Binte Ahemd Read More Articles by Binte Ahemd: 28 Articles with 26117 views I know that I m Some thing bcoz ALLAH Doesn't create garbage .. View More