جناب سلیم الله صاحب انٹرنیٹ
پر ایک ڈکشنری تلاش کرتے ہوئے آپ سے ملاقات ہوئی ۔ امریکی دہشت گردی اور
چیف جسٹس صاحب کے حوالے سے با لخصوص آپ نے درست لکھا ہے ۔انٹرنیٹ کے بارے
میں آپ نے جو محسوس کیا وہ بھی کچھ غلط نہیں لیکن بات یہ ہے کہ اسی واسطے
سے آپ بھی دوسروں تک اپنا پیغام پہنچا رہے ہیں۔ یہ بات اسے ایک مثبت زریعہ
بھی ثابت کرتی ہے۔ ڈاکٹر زاکر عبدالکریم نائک اور دیگر بے شمار اہل علم اسی
زریعہ سے پیغام حق کے ساتھ غیر مسلموں کے دروازہ پر دستک دے رہے ہیں۔ میں
نے لاتعداد کتابیں نیٹ سے حاصل کی ہیں جن میں معروف حدیث کی کتب جنہیں
خریدنا ہر کسی کے بس میں نہیں بلا قیمت حاصل ہوئی ہیں۔ بہت پہلے ریڈیو بھی
نیٹ کی طرح کی چیز تھا حقیقت یہ ہے کہ تربیت بہت اہم ہے کیونکہ ان سائنسی
ایجادات سے محفوظ تو دنیا کا کوئی بھی خطہ نہیں اہم بات یہ کہ سائنس اور
اسلام ایک دوسرے سے متصادم نہیں ہیں۔ |