تمام دنیا کی نظریں اس وقت
پاکستان پر مرکوز ہیں ۔۔۔اس کی وجہ لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتِ حال
ہے۔۔۔بلوچستان کا مسلۂ انتہائی گھبیر رہا۔۔۔ پھرلانگ مارچ کا دھرنا اپنے
منطقی انجام کی جانب پہنچتا نظر آرہا ہے۔۔۔ سپریم کورٹ کا اہم ترین
فیصلہ(وزیرِاعظم کی گرفتاری) ۔۔۔اور ان دونوں باتوں سے بڑھ کر ہماری سرحدوں
پر بزدل دشمن کی سرگرمیاں۔۔۔ہمارے پیارے وطن کو بیک وقت انتہائی بد ترین
صورتِ حال کا سامنا ہے۔۔۔اور تمام تر صورتِ حال کا تعلق ہمارے مرکز اسلام
آباد ہے سے۔۔۔قادری صاحب جو کہ عوامی حلقوں میں مشکوک حیثیت اختیار کئے
ہوئے ہیں۔۔۔یہی وجہ ہے کہ عوامی ردِعمل اتنا کھل کر سامنے نہیں آپایا ۔۔۔ہمارے
خان صاحب جو کہ جارحانہ مزاج کے کپتان مانے جاتے ہیں ۔۔۔کافی دفاعی حکمت ِ
عملی اپنائے نظر آرہے ہیں۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ کسی حد تک عوامی امنگوں کی
ترجمانی کر رہی ہے۔۔۔اور امید یہ کی جارہی ہے کہ اب کسی بھی وقت بھرپور
حمایت کا اعلان کردیں۔۔۔رہ گئی بات ہمارے ملک کی مذہبی جماعتوں کی جن کی
جانب سے ایسا کوئی خاص لائح عمل سامنے نہیں آیا کہ وہ قادری صاحب کے ساتھ
ہیں یا خلاف ہیں۔۔۔باقی ہمارے ملک کی تین جماعتیں جن میں نواز لیگ، ق لیگ
اور حکمران جماعت پیپلز پارٹی(جسے اگلے انتخابات میں نام بدل کر حصہ لینا
چاہئے) جو اپنے دفاع پر معمور ہیں۔۔۔اور اگر کچھ باقی بچا ہے تو اسے
سنبھالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔۔۔
انتظامی لحاظ سے پاکستان پانچ صوبوں پر مشتمل ہے (بشمول گلگت بلتستان)۔۔۔مگر
درحقیقت اب ہم لوگ انگنت سیاسی و مذہبی پارٹیوں کی وجہ سے انگنت ٹکڑوں میں
بٹے ہوئے ہیں۔۔۔نہ جانے کتنے ایسے افراد اپنی اپنی جگہ یہ سوچ رہے ہیں کہ
۔۔۔یہ وقت پھر نہیں آئے گا۔۔۔مگر ا ن دیکھے ہاتھوں نے انہیں جکڑ رکھا
ہے۔۔۔لاکھ چاہنے کے باوجود وہ اس انقلاب کو انقلاب کی شکل دینے سے محروم
ہیں۔۔۔ہم پاکستانی اب ٹولیوں میں بٹ چکے ہیں۔۔۔اپنے اپنے ٹولے کی نمائندگی
کرنا ہی ہمارے اولین ترجیح بن چکا ہے۔۔۔ہم پر ہمارے وطن عزیز کا کیا حق ہے؟۔۔۔کیا
ہم سب کو ایسے حکمرانوں سے نجات نہیں چائیے جنہوں نے ہمیں دیا توکچھ نہیں
۔۔۔بلکہ ہمارے پاس جو کچھ تھا وہ بھی لے لیا۔۔۔مثلاً روٹی ،پانی ، کپڑا،
گیس، بجلی وغیرہ وغیرہ۔۔۔
ہم منافقت کی سیاست کب تک چلائنگے۔۔۔ ہم منافقت کی زندگی کب تک
جئینگے۔۔۔ہمیں ایک دن یہ فیصلہ کرنا ہے۔۔۔تو وہ فیصلہ آج کیوں نہ
کرلیں۔۔۔اپنا کل محفوظ کرلیں۔۔۔ایسے تمام منافقین کو ہمیشہ کیلئے دفن
کردیں۔۔۔جو ہمیں خودکشیوں پر مجبور کررہے ہیں۔۔۔شائد یہ بہترین وقت ہے کوئی
بھی فیصلہ کرنے کا۔۔۔
ہمارا دشمن ہر روز ہمارے اوپر حملے کر رہا ہے۔۔۔ہمارے فوجی جوانوں کو شہید
کر رہا ہے۔۔۔ہمارے فوج کے سربراہوں پر بھی آفرین ہے ۔۔۔بیک وقت کتنے محاذوں
پر نمرد آزما ہیں۔۔۔ایک طرف دہشت گردی کی جنگ میں گڑے ہوئے۔۔۔تو دوسری طرف
سرحد پر ہونے والی دراندازیوں کا جواب بھی بھرپور طرح سے دینا ہے۔۔۔ایک قوم
کی پہچان کروانے کا بھی یہی بہترین وقت ہے کہ ۔۔۔من حیث القوم ہم اپنے ملک
سے بدعنوان، چور لٹیروں کو اس وطن سے مار بھگائیں۔۔۔تا کہ دشمن کی یہ خوش
فہمی کے ہم ریوڑ ہیں قوم نہیں غلط فہمی میں بدل جائے۔۔۔اور ہماری فوج پوری
مستعدی سے اپنی ذمہ داری وطن عزیز کی سرحدوں پر انجام دے رہی ہے۔۔۔اور دشمن
کے سامنے کسی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔۔۔
تو خدارا کوئی فیصلہ کر لیجئے ۔۔۔کسی بھی طرح ہو سکے اس تبدلی کے عمل میں
اپنا حصہ ضرور ڈالیں ۔۔۔تاکہ آنے والی نسلوں کے سامنے آپکو شرمندہ نہ ہونا
پڑے۔۔۔یہ وقت پھر نہیں آئے گا۔۔۔ |