لٹ گیا جس نے محمد کی ادا دیکھی ہے

ایک مسلمان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والے کا دیدار کرے اور جس کو یہ شرف نصیب ہو گیا اسے اور کچھ درکار نہیں ہوتا اگر شاہ رخ اس پاک ہستی کی تعریف کرے تو یہ تو سورج کو دیا دکھانے کے برابر ہوگا یا یوں کہہ لیجئیے
کتھے مہر علی
کتھے تیری ثنا
گستاخ اکھیں
کتھے جا اڑیاں

کیا خوب ہو کہ میرے اعمال اتنے اچھے ہو جائیں کہ مجھ ناچیز سے خوش ہو کر آ جائیں مقدر سے میرے خواب میں آقا...
بے شک میری طرح تمہاری بھی یہی خوہش ہوگی
تو پھر آؤ کہ اک سجدہ کریں عالم مد ہوشی میں

میرے عزیز! جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نماز عشا کے بعد خوشبو لگا کر 41 مرتبہ سورہ مزمل پڑھ لینا 11 مرتبہ اول آخر درود شریف کے ساتھ اور کسی سے بات کیۓ بغیر سو جانا کعبہ کی جانب منہ کرکے الله کے حکم سے تمہیں دیدارِ حبیب الله نصیب ہو گا.

اگر کو ئی ردعمل ظاہر نہ ہو تو دل چھوٹا مت کرنا یہی عمل اگلے ہفتے پھر دہرانا انشاالله ضرور اجر ملے گا.....دعاؤں میں یاد رکھنا.....الله نگہبان!
Shahrukh khan baloch
About the Author: Shahrukh khan baloch Read More Articles by Shahrukh khan baloch: 16 Articles with 22350 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.