ماں کی محبت

جان سے پیارے بچّو ! ماں کی محبت سے کون انکار کرسکتا ہے بھلا؟ جو اللہ کا مُنکر ہوگا وہی ماں کی محبت سے انکار کرسکتا ہے۔ایک مرتبہ کا واقعہ سُنو، کرنا خدا کا کیا ہوا کہ ایک دن گول مٹول سعد میاں نے اپنی ماں (ماما) کو اپنی جیب خرچی(پاکٹ منی) دی اور کہا کہ امّی آپ نے میری بہت خدمت کی ہے ، یہ آپ کا انعام ہے ۔ ماما کی آنکھوں میں آنسو آگئے لیکن وہ مسکراتے ہوئے بولیں کہ مُنّے یہ تو اُس رات کی خدمت کا صلہ بھی نہیں ہے جب تُم نے بستر گِیلا کردیا تھا اور میں خود گیلے میں لیٹ گئی تھی اور تمہیں اپنے سِینے پر ساری رات سُلایا تھا۔ننھے مُنّے سعد میاں کی سمجھ میں کچھ نہ آیا لیکن وہ ایک بات سمجھ گئے کہ اللہ تعالیٰ نے اُن کی ماما کے قدموں تلے بھی جنّت اسی لیے رکھی ہے کیونکہ ماں اولاد کو بہت مشکل سے پالتی ہے تو باپ اولاد کے لیے رقم کماتا اور انھیں معاشرے میں با عزت مقام دلوانے کے لیے دن رات محنت کرتا ہے۔بچو! آؤ دعا کریں کہ اللہ ہم سب کے ماں باپ کو سلامت رکھے اور ہمیں اُن کی خوب خوب خدمت کا موقع بھی دے ، آمین !

(آپ کا مجیب ظفر انوار حمیدی انکل ) مزے کی کہانی تھی نا؟
Prof Dr Mujeeb Zafar Anwar Hameedi
About the Author: Prof Dr Mujeeb Zafar Anwar Hameedi Read More Articles by Prof Dr Mujeeb Zafar Anwar Hameedi: 10 Articles with 33064 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.