پاکستان میں انقلاب کی نوید

وطن عزیز میں ایک مرتبہ بھر الیکشن کا سیزن آپہنچا بلکہ ہوں کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ متاع انسانی کے لٹیروں کے شکار کا موسم آپہنچا ایک مرتبہ پھر وہی لوگ الیکش کے تماشہ میں شریک ہوں گے جو ایک عرصہ سے پاکستانی مظلوم قوم کی قسمت سے کھیلتے آئے ہیں ہرالیکشن میں کوئی نئے سے نیا شوشہ چھوڑا جاتا ہے ان الیکشنز میں بھی پاکستان میں انقلاب کی نوید کا شوشہ چھوڑا گیا ہے اورباقاعدہ پلاننگ کے زریعے عمران خآن کو یہ فرض سونپا گیا ہے کہ پاکستان میں انقلاب کاڈھنڈوڑا پیٹو اور عمران صاحب بڑی خوبصورتی کے ساتھ اس ڈھنڈورے کو پیٹنےمیں مصروف ہیں نوجوان نسل کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتی ہے ہماری نوجوان نسل کافی حد تک با شعور ہے جسے موجودہ انفارمیشن کا دور زیادہ سے زیادہ با شعور بنا رہاہے ہماری نوجوان نسلاکا یہی غیر معمولی شعور تھا جس کو دیکھتے ہوئے خفیہ ہاتوں نے عمران خان تراشا لیکن عمران کیشکل میں تراشےجانےوالےپتلے کی اصلیت جلد ہی نوجوان نسل پر کھلنےوالی ہے ۔۔لیکن پاکستان کی نوجوان نسل ابھی شعور کی ارتقائی منازل میں ہے نوجوان نسل کا شعور مسسل اپنیمنزل کیطرف گامزن ہے اس سفر میں اسے عمران جیسے چھوٹے موٹے کھلونوں سے بہلایا جائے گا لیکن یہ سفر اپنی منزل ضرور پائے گا انشااللہ۔

اس لیے میں ابھی سے نوجوان نسل کی خدمت میں عرض کردوں کہ وہ جوامیدیں عمران سے لگائےبیٹھے ہیں وہ صرف ایک خواب سےبڑھ کر کچھ نہیں اس کے علاوہ عمران کوتو مقتدر قوتیں اپنی منزل کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

لیکن ان انتخابات سے نوجوان نسل کو ایک بڑا فائدہ بھی ہو گا اور وہ یہ ہو گاکہ نوجوان نسل کافی حد تک بہت سارے مخفی حقائق سےآگاہ ہوجائے گی اور یہی آگاہی اس شعوری سفر کی تکمیل کا باعث بنےگی جو مسلسل جاری ہےلیکن اس سفر کی منزل ابھی کافی دورہے ۔اس کےعلاوہ انہی انتخآبات میں اسلام کی تبلیغ کا راگ الاپنےوالےشیخ الاسلام جو اسلام بیرون ملک چھوڑ کر پاکستان میں آ کر ایسے خطبے ارشاد فرماتے ہیں کہ جن میں اسلام دور دور تک دکھائی نہیں دیتا کون سا اسلام کہتا ہے کہ انتخابات میں شرکت نہ کرو اسی طرح بعض دوسرے مکاتب فکر کےمن چلے بھی اسی طرح کے نظریات بیان فرما رہے ہیں کہ انتخآبات میں شرکت نہ کیجائے۔شیخ الاسلام جیسے لوگوں کی ڈوریں بھی وہیں سےہلائی جا رہی ہیں جہاں سےعمران کو کنٹرول کیاجا رہاہے۔

نواز شریف کی نون لیگ کی چابی سعودی عرب کےپاس ہے جو ریموٹ کنٹرول کے زریعے اس کو چلا رہاہے ۔اسی طرح ہماری دیرینہ دوست امریکہ بہادر دور سے بیٹھا یہ سارا تماشہ دیکھ رہاہےاور اپنی پلاننگ کی کامیابی پر پھولےنہیں سما رہا۔پاکستان کے الیکشنز کے بارے میں ہمارے دوست اسی منافق دوست کا بیان آیاہے کہ وہ پاکستان میں اداروں کو مضبوط دیکھناچاہتاہے ویہ ادارے جو اس نے اپنے پالتو سیاست دانوں کےہاتھوں تباہ کروائے ۔ہماری نوجوان نسل امریکہ سے نفرت کرتی ہے اس بات کا پوری دنیا کو علم ہے عمران جیسے لوگوں کےزریعے نوجوان نسل کو بہلایا جا رہا ہے لیکن یہ کبھی بہل کر بیٹھنے والی نہیں ہے لیکن نوجوان نسل کے انقلاب اور تحریک کاہمیں انتظار کرنا پڑےگا اس لیےموجودہ الیکشنز میں انقلاب کی نوید کی توقع رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنےکے مترادف ہے لیکن چند موروثی سیاست دان کب تک اپنے اقتدار کو طول دیں گے تب تک جب تک نوجوان نسل کے شعور کا سفر مکمل نہیں ہو جاتا اور وہ دن ہم انشااللہ دیکھیں گے اسلیے کہ پاکستان مملکت خداداد ہے اس کو سچے اور کھرے رھبر بھی نصیب ہوں گے انشااللہ۔
ibne raheem
About the Author: ibne raheem Read More Articles by ibne raheem: 29 Articles with 28332 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.