کیا عمران خان پاکستان کے نجات دہندہ ثابت ہوں گے

پاکستان کے قیام سے آج تک متعدد حکمراں پاکستان کے سیاہ و سفید کے مالک بن کر آئے کیا واقعی ان میں کوئی ایک بھی ایسانہ تھا کہ پاکستان سے محبت کرتا اور یہاں کے نظام کو ٹھیک کرتا۔رشوت وبدعنوانی کاخاتمہ کرتا۔جہالت اورغربت سے نجات دلاتا۔ میراخیال ھے کہ کچھ حکمراں ایسے ضرور گزرے ھیں کہ جو اپنے فرائض منصبی کو سمجھتے تھے اور دل میں عوام اور پاکستان کادردبھی رکھتے تھے۔۔

لیکن بدقسمتی سے ھمارے پڑوسی ممالک اورعالمی طاقتوں میں سے کچھ پاکستان کے وجود اور استحکام کی شدیدترین مخالف ھیں وہ کبھی ھمارے حکمرانوں کو خریدلیتے ھیں۔ کبھی پہلے خرید کر حکمراں بنوادیتے ھیں۔کبھی بعض حکمرانوں کے عوام دوست اور پاگستان کی مضبوطی کے اقدامات پران کو پھانسی دلوادی جاتی ھے۔ کبھی جہاز کے حادثے میں قتل کرادیا جاتاھے۔ کبھی جلاوطن کرادیا جاتا ھے۔

آنےوالے انتخابات میں ایک مضبوط پارٹی کے سربراہ شائد انہی وجوہات کی بناء پر پانچ سال ایک صوبے میں مکمل اختیارات کےساتھ حکومت کرنے کے باوجود کرپٹ تھانہ کلچر تک میں کوئ تبدیلی نہ لا سکے۔ ۔ ۔ ۔ میں سمجھتا ھوں عمران خان میں پاکستان کے ابتک کے تمام حکمرانوں سے زیادہ صلاحیت۔اہلیت۔اور اخلاص ھے۔ پاگستان کے عوام اور طاقتور مقتدر طبقوں کو تھوڑی بہت بھی پاکستان سے محبت ھے تو انہیں عمران خان کا ساتھ دینا چاہیے ۔ ۔ ۔ اور بھرپور ساتھ دینا چاہئے ۔ ۔ ۔

اور ان گی حفاظت کا بھی بھرپور انتظام کرنا چاہئے ورنہ شائد اس آخری نجات دہندہ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں ۔ خدانخواستہ ۔

Syed Ather Ali
About the Author: Syed Ather Ali Read More Articles by Syed Ather Ali: 53 Articles with 61386 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.