تعلیم بنیادی ہونا چاہیے

پاکستان کا ہر شہری بنیادی تعلیم سے ضرور آراستہ ہونا چاہیے کیونکہ علم کے بغیر انسان نہ تو ذات خداوندی اور نہ ہی خدمت خلق کے فرائض سرانجام دے سکتا ہے ۔ملک میں خواندگی کو جنگی بنیادوں پر بڑھانے کے اقدامات کبھی نہیں کئے گئے۔ شرح خواندگی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کو بھی بڑھانا ہوگا۔ شرح خواندگی کو بڑھانے کی خاطر پنجاب میں مزید دس ہزار سے زائد نارمل پرائمری سکولوں کی ضرورت ہے۔ تعلیم ہی انسان کو انسانیت کی معراج تک لے جاتی ہے اور وہی ممالک دنیا میں آگے ہیں جہاں حصول تعلیم کو ہر شہری کا بنیادی حق سمجھا جاتا ہے۔ تعلیم کی اہمیت کو خود ہمارے آخری نبی حضرت محمدﷺ نے بیان کیا ہے کہ ”علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے“ اس طرح سے ہمارے آئین میں بھی بنیادی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے-

SYED UZAIR
About the Author: SYED UZAIR Read More Articles by SYED UZAIR: 8 Articles with 7225 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.