معصوم بچوں کی مظلومانہ شہادت

لوئر دیر میں ایک گھر میں بم پھٹنے سے 12 بچے جاں بحق جبکہ6 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8 بچے بھی شامل ہیں۔ جائے وقوع پر موجود ایک عینی شاہد جہان الحق نے بی بی سی کو بتایا گرلز پرائمری اسکول کے قریب بچے کھیل رہے تھے کہ اس دوران بعض نامعلوم افراد نے انہیں یہ کہہ کر ایک بم پکڑا دیا کہ یہ کھلونا ہے۔ بچے بم لے کر اپنے گھر آئے اور اکھٹے ہوکر اسکا تماشا دیکھ رہے تھے کہ اس دوران بم زوردار دھاکے کے ساتھ پھٹ گیا ،یہ خبر پڑھ کر دل دھک سے رہ گیا ہے کہ اب ہمارے معصوم بچے بھی نشانہ بننے لگے ہیں، اور ہوئر دیر کے لقمان بانڈہ نامی گاؤں میں بارہ اور کچھ اطلاعات کے مطابق تیرہ بچے شہید ہوگئے ہیں۔اس میں ایک ہی گھر کے نو بچے بھی شامل ہیں۔

یہ ایک قابل مذمت واقعہ ہے اس میں ملوث لوگ درندے ہیں جو انسان کہلانےکے لائق نہیں ہیں۔ کیا کوئی انسان اسقدر بھی ظالم اور شقی ہوسکتا ہے، کہ پھول جیسے معصوم بچوں کی جان کا دشمن بن جائے۔اگرچہ آس پاس کے علاقوں میں ان دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد دینےکی اپیل کی گئی ہے لیکن تادم تحریر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ یہ ایک ایسا المیہ ہے کہ جس پر تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو تمام اختلافات پس پشت رکھ کر بھر پر احتجاج کرنا چاہیے، اور اس میں یہ بات نہیں ہونی چاہیے کہ ہر پارٹی کا رکن صرف اپنی پارٹی کے اعلان کردہ احتجاج میں جائے بلکہ اول تو تمام پارٹیوں کو مشترکہ احتجاج کرنا چاہیے بالفرض ایسا نہیں ہوتا تو بھی میری عوام سے اور قارئین سے یہی گزارش ہے کہ جو بھی پارٹی اس کے خلاف احتجاج کرے اس میں اپنی شرکت کو لازمی بنائیں تاکہ ملک دشمن عناصر کو ایک واضح پیغام جائے کہ قوم کسی بھی صورت دہشت گردی کو برادشت نہیں کرے گی اور بالخصوص معصوم بچوں کو اس طرح مظلومانہ شہادت دراصل ایک ٹیسٹ کیس ہے اگر اس کو نہ روکا گیا تو یہ دہشت گرد مزید شیر ہوجائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ میری اپنے قارئین سے اور تمام عوام سے یہی گزارش ہے کہ فوری طور پر اس کے ذمہ داران کے کے بارے میں کوئی رائے قائم نہ کریں بلکہ دیکھیں کہ کون اس معاملہ میں ملوث ہے اور یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس کے ذمہ داران تک جلد از جلد پہنچ کر انہیں عبرت ناک سزا دے تاکہ یہ سلسلہ یہی رک جائے، اور ہمیں مزید اپنے معصوم بچوں کے لاشے نہ اٹھانے پڑیں
Saleem Ullah Shaikh
About the Author: Saleem Ullah Shaikh Read More Articles by Saleem Ullah Shaikh: 534 Articles with 1452178 views سادہ انسان ، سادہ سوچ، سادہ مشن
رب کی دھرتی پر رب کا نظام
.. View More