برگد

ایک برگد کا پیڑ جس کے وجود سے محبت کی بہت سی امر بیلیں وابستہ ہیں جن کی نشو ونما کی ذمہ داری نے برگد کو عشق کر گزرنے کی خواہش کی تکمیل سے محروم رکھا ہے مگر پھر بھی برگد کو اس وقت کا انتظار ہے کہ جب وہ امر بیلوں کی پرورش کی ذمہ داری سے سبکدوش ہو جانے کے بعد اپنا سب کچھ اپنے عشق پر نچھاور کر دے گا مگر وہ نادان نہیں جانتا کہ اسے یہ وقت کبھی نہیں مل پائے گا اور اگر وقت مل بھی گیا تو اس کے پاس کچھ باقی نہ رہے گا جو عشق میں محبوب پر اپنا سب کچھ نثار کردے نادان برگد کی خواہش بہت بڑی ہے لیکن قسمت بہت چھوٹی برگد کو یہ نہیں معلوم کہ اس کی زندگی اپنے لئے نہیں بلکہ ان امر بیلوں کے لئے ہے جو اس سے لپٹی ہیں جو اسکے عشق کو پروان نہیں چڑھنے دیں گی برگد کی زندگی اور قسمت تو محض امر بیل کو پروان چڑھانا ہے اور اس برگد کے وجود کے ساتھ ایک نہیں کئی محبتوں کی امر بیلیں جڑی ہیں جن کو پروان چڑھا دینے کے بعد اس کی رگوں میں خون کا ایک قطرہ بھی نہ رہے گا جو عشق میں وار دے اوراپنی زندگی گنوا دے گا اپنے وجود سے چمٹی محبتوؤں کی امر بیلوں کو پروان چڑھانے کے بعد اگر عشق پر نچھاور کرنے کے لئے وقت مل بھی گیا تو اس کھوکھلے بے جان برگد کی جڑوں میں اپنے عشق پر وار دینے کے لئے خون کا ایک قطرہ بھی نہیں بچے گا مگر اس کی خواہش جنوں لوٹ لے جائے گی اس کا سکوں ۔۔۔اے برگد تیری قسمت یہی ہے کہ اپنے وجود کے کھوکھلا ہو جانے تک امر بیل کو پروان چڑھانے کے لئے اپنے وجود کا رس امر بیل کو پلاتا رہ یہی تیری محبت ہے یہی تیری قسمت ہے اور یہی تیرا عشق
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 459638 views Pakistani Muslim
.. View More