شام میں اس وقت آگ اور خون کا کھیل جاری ہے اس کھیل کے عالمی چیمپین امریکہ
اوراسرائیل ہیں جو اپنی ٹیم کے دوسرےکھلاڑیوں کے ساتھ شام کو خون میں
نہلانے میں مصروف ہیں۔
امریکہ اوراسرائیل اس کھیل کو بڑی خوبصورتی سے کھیل رہےہیں اور اسی طرح اس
ٹیم کےدوسرے کھلاڑی القائدہ، سعودی عرب اور ترکی بھی انتہائی اعلی کارکردگی
کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اسرائیل کی ایماء پر وجود میں آنےوالا دہشت گرد گروہ
جبہ النصر اب مظلوم شامی عوام پر کیمیائی ہتھیار بھی استعمال کر رہا ہے جس
سے آئے روز درجنوں بےگناہ شامی مارےجا رہے ہیں اس سارےکھیل کا مقصد صرف اور
صرف یہ ہے کہ شامی حکومت کو فلسطینیوں کی حمایت سے باز رکھا جائے اور اسلام
کے لیے زہریلے ناسور کی حیثیت رکھنےوالے سعودی عیاش حکمرانوں کےاقتدار کو
طول دیا جائےدوسری طرف امریکہ اور اسرائیل شام میں اپنا سب سےبڑا ہتھیار
استعمال کر رہےہیں اور وہ ہتھیار ہے شیعہ سنی اختلاف کو ہوا دینا اس اختلاف
کے بل بوتےپر ہی ان عالمی دہشت گردوں کو کامیابی حاصل ہو رہی ہےاس لیے کہ
القائدہ اورالنصر کے جاہل دہشت گرد مسلکی اختلاف کی بنیاد پر بےگناہ لوگوں
کےخون سے ہاتھ رنگ رہے ہیں یہ بھی ایک حقیقت ہےکہ ابھی تک امریکہ اور
اسرائیل کو شام میں مطلوبہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی اور شامی حکومت نےغیر
معمولی مزاحمت کا مظاہرہ کیاہے اسی وجہ سے اب امریکہ کو اپنی ٹیم کے دوسرے
کھلاڑیوں کی ضرورت پڑی ہے یہ ٹیم ابھی تک تو بےگناہ انسانوں کا خون بہانے
کے علاوہ کچھ نہیں کر سکی دیکھیں یہ بھیڑیے اگلے دنوں میں کیا گل کھلاتے
ہیں؟لیکن حالات ایک چیز کی بخوبی نشان دہی کر رہے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اب
سعودی حکمرانوں کا اپنے اقتدار کو طول دینا ممکن نہیں رہے گا سعودی عوام
حکمرانوں کے خلاف جس لاوے کو دبائے بیٹھے ہیں اب اس لاوے کو پھٹنے میں
زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ |