پاکستان میں گرافیٹی کا کمالات

گرافیٹی مصوری ہی کی ایک جدید شکل ہے اور مصوری کو ہمیشہ فن کے ساتھ ساتھ ایک ہتھیار کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے- اب اسی ہتھیار کا عکس پاکستان کے ایک تاریخی شہر کی دیواروں پر بھی دیکھا جاسکتا ہے-
 

image
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی سڑکوں پر سیاسی نعروں کی وال چاکنگ کے بجائے ایک مصور گرافیٹی یا دیواری مصوری کے ذریعے زندگی کی عکاسی کر رہے ہیں
 
image
پیٹرول کی قیمتوں پر ایک منفرد احتجاج۔ گرافیٹی اب صرف ایک فن ہی نہیں بلکہ یہ ایسا ہتھیار ہے جس کےذریعے معاشرے میں موجود مسائل کو بیان کیا جا سکتا ہے
 
image
آج کے دور میں زندگی سے محبت کرنا ممکن ہے؟ جہاں آزادیِ رائے پر قید ہو، غربت و افلاس کا دور دورہ ہو وہاں صرف محبت کا تاثر ہی کافی نہیں
 
image
اشاروں کی زباں سے جذبات کا اظہار
 
image
ایک تخلیق جو مثبت تبدیلی کی امنگ کو زندہ رکھے ہوئے ہے
 
image
لاہور کے رنگ، ٹرک، شاعری اور آرٹ دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ یہ پاکستان کا روشن چہرہ دکھانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں
 
image
جو نظر آئے صرف وہی سچ نہیں، مصور کی آنکھ دیکھنے والے کی سوچ کو وسیع کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے
 
image
سٹیٹ بینک نے ایک روپے کا نوٹ ختم کر دیا ہے، لیکن دیوار پر یہ اب بھی زندہ ہے
 
image
لاہور کے طالب علم اپنی تخلیقی سوچ کو استعمال کرتے ہوئے محبت اور اتحاد کا پیغام دیتے ہیں
 
image
کون کہتا ہے اس شہر میں دہشت کا سایہ ہے؟ امیدِ سحر کا ایک پیغام
YOU MAY ALSO LIKE:

Graffiti that adorns the walls on the streets of Pakistan has multiple reasons behind it and is a host to multiple opinions too. For some people, it is a means of livelihood, for others it is an outlet for their thoughts. At the same time, it is used for political motives such as political marketing.