طالبان کون کیا؟

طالبان کے اصلی معنی پشتو یا مقامی زبان میں ان طالبعلموں کے ہیں جو دینی مدرسوں می زیر تعلیم تھے انمیں سے بہت سے یتیم بچے یتیم خانوں میں پلتے بڑھتے تھے مولوی حضرات انکو گھر گھر چندے جمع کرنے یا خیرات زکوٰۃ جمع کرنیکے لئے بھیجتے تھے - بہت سے مخیر افراد نے انکے وظائف مقرر کئے تھے ہمارے بچپن مٰیں یہ لمبے پٹھوں والے بال اور بالغ لڑکے داڑھیوں اور پگڑیوں یا ٹوپی ، اونچی شلواروں سمیت گھومتے پھرتے نظر آتے تھے- ہماری زبان میں انکو" چنڑے" کہا جاتا تھا- اور یہ اسی طرح خیرات زکوٰۃ صدقات پر مامور تھے-مدرسوں میں ہل ہلکر قرآن حفظ کرتے تھے اور زیادہ -سے زیادہ ایک پیش امام کے منصب پر فائز ہوتے-

اللہ تعالٰی غریق رحمت کرے ابوالاعلی مودودی اور دیگر روشن خیال اور صادق علماء کو جنہوں نے اسلام کو مدرسوں اور ملائیت سے رہائی دلاکر ہر پڑھے لکھے اعلے تعلیم یافتہ طبقے کی دسترس میں دے دیا -
جنرل ضیاء الحق کے زمانے میں جب روس کی افغانستان میں در اندازی ہوئی تو اس سرخ سیلاب کی پیش بندی کرنے کے لئے امریکہ نے پاکستان کو ساتھ ملا لیا - جہاں پاکستان کو معاشی ڈھارس اور تقوئیت ملی وہیں پاکستان نے امریکہ کو جہاد اور مجاہدین سے روشناس کرایا - یہ مجاہدین امریکہ ، امریکی فوج اسکے خفیہ ادارے سی آئی اے، سعودی عرب اور پاکستانی فوج اور پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کا بہت بڑا سرمایہ تھے - دنیا بھر سے جہاد کے متوالوں نے پاکستان اور وہاں سے افغانستان کا رخ کیاصوبہ سرحد اسکے افغانستان سے ملحق علاقے ان مجاہدین کی آماجگاہ بنے - انکی تربیئت پاکستانی اور امریکی افواج نے کی انکو ہر طرح کا جدید اسلحہ مہیا کیا گیا - دینی جماعتوں میں اسکی گھن گرج تھی جہاد کے موضوع، فضائل اور اہمئیت اجاگر کی جاتی تھی- ملکی نوجوانوںنے بھی جوق در جوق جانا شروع کیا اسکے ساتھ ہی ساتھ کشمیر کا محاذ بھی کھول دیا گیا -عرب ممالک کے امیر کبیر اعلے تعلیم یافتہ اسامہ بن لادن ، ایمان الظواہری اور دیگر بیشمار اپنی عیش و عشرت کی زندگی ترک کرکے شوق جہاد میں سرشار امریکی افواج اور سی ائی اے کے اہلکاروں کے زیر تربیئت آگئے - یہ سب امریکہ کی آنکھ کا تارا تھے ان پر ہالی ووڈ کی بڑی بڑی فلمیں بنیں انکی جراءت و بھادری کے گن گائے گئے انکی بہادری ، تربیت ، ہمت و جراءت نے جہاں روس کو پسپائی پر مجبور کیا وہاں اسکے ٹکڑے ٹکڑے کر دئے اتنا بڑا ملک ایک معاشی گرداب میں بری طرح پھنس گیا- امریکہ کا مقصد پورا ہو گیا اب امریکہ ہی دنیا کا واحد سپر پاؤر تھا - جنرل ضیاء اور انکے اعلے جرنیل ( چاہے جسکی سازش تھی ( فضائ حادثے میں ہلاک ہوگئے افغانستان کو ایک افراتفری میں چھوڑ کر امریکی افواج اور سی ائی اے کے ماہرین عراق کو نشانہ بنانے کیلئے چلے گئے-مجددی کی بیکار حکومت نے تمام افغانی وار لارڈز جنگجو سردار جو کہ کمیونسٹ حکومتوں کے آلہ کار تھے - عبدالرشید دوستم ، عبداللہ مسعود ( مجاہد رہ چکے تھے) وغیرہ ازبک اور ہزارہ رہنماؤں کو یکجا کرنیکا موقع فراہم کیا- جن جنگجوؤں کو امریکہ اور پاکستانی اداروں نے تربیت دی تھی بجائے اسکے کہ انکی باقاعدہ کوئی پیرا ملٹری فورس بنائی جاتی انکو یکہ و تنہا چھوڑ دیا گیا - پورا افغانستان ایک نئی خانہ جنگی اور افرا تفری کی لپیٹ میں آگیا - اسامہ بن لادن اور انکے عرب گروہ نے جن میں پڑھے لکھے انجینیئر اور ڈاکٹر وغیرہ شامل تھے اسی سرزمین کو جہادیوں کی ایک زرخیز نرسری کے طور پر جانا اور یہیں اپنے تربیئتی کیمپ کھولے - ایک بات یہ بتاتی چلوں کہ انمیں سے اکثر و بیشتر نے پاکستانی خواتین سے نکاح بھی کر لیا تھا - چند ایک سے میں واقف ہوں -

افغانی مہاجرین لاکھوں کی تعداد میں پاکستان آئے انمیں سے ایک بڑی تعداد میں بچے جنمیں اکثریت لاوارث بچوں کی تھی دینی مدرسوں میں داخل تھے اور طالبان کہلاتے تھے- انکا جذبہ جہاد شدید نوعئیت کا تھا اور اپنے ملک میں واپسی کے خواہاں تھے- ان افراد کو اسامہ بن لادن کی تنظیم اور پاکستان -کی آئی ایس آئی نے تربیت دی

بے نظیر کی پہلی حکومت کے وزیر داخلہ نصیراللہ بابرنے تحریک طالبان بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا- امریکہ بھی اسوقت انکا پوری طرح حامی تھا اور اس تحریک کو انکی پوری حمائت حاصل تھی - امریکہ کی حمائت اور مدد کے بغیر پاکستان اس تحریک کو ہر گز شروع نہ کرتا انکی حکومت کو پاکستان اور سعودی عرب نے تسلیم کیا اور افغانستان میں ایک پائیداری نظر آنے لگی -طالبان راسخ العقیدہ مسلمان تھے لیکن جلد ہی انہوں نے سخت گیر اسلامی قوانین -جو زیادہ تر خواتین پر پابندیوں کے لحاظ سےتھے نافذکرنے شروع کئے -لڑکیوں اور بیواؤں سےجبری نکاح ، پردے اورمحرم کی شدید پابندی، لڑکیوں کی تعلیم ، اسکولوں کی بندش ، تباہی اور شرعی سزاؤں نے ترقی یافتہ دنیا کو سخت بر افروختہ کیا - جب ان ممالک نے انکی خبر لینی شروع کی تو بامیان نے گوتم بدھ کے قدیم مجسموں کی توڑ پھوڑ شروع کردی - یہ مجسمے دنیا کا ایک تاریخی سرمایہ ہیں- اس دوران اسامہ بن لادن اور اسکی تنظیم کے امریکہ سے عرب ممالک اور عراق میں امریکی فوجوں کی موجودگی پر تعلقات اس حد تک بگڑ گئے - کہ انکی تنظیم نے تنزانیہ اور کینیا میں امریکی سفارتخانوں پر بمباری کردی اس سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا- اسوقت کلنٹن حکومت تھی امریکہ نے افغانستان پر میزائل داغے اور اسامہ بن لادن کو امریکہ کے حوالے کرنیکی بات کی-اس مطالبے کو طالبان نے رد کردیا جلتی پر تیل کا کام 11 ستمبر 2001 کے واقعے نے کیا جسکا تمام تر الزام اسامہ بن لادن کے القاعدہ اور انکے کارکنوں پر لگایا گیاورلڈ ٹریڈ سنٹر کا تمام ملبہ پاکستان، افغانستان ٓ- - اورلامحالہ عراق پر گرا-طالبان اسامہ کو امریکہ کے حوالے نہ کرنے پر ڈٹے رہے اور یوں قابل گردن زدنی قرار پائے- امریکہ کی افواج ھزاروں کی تعداد میں افغانستان پر حملہ آور ہوئیںطالبان اپنی بے سر و سامانی میں اب بھی گوریلا جنگ کر رہے ہیں امریکی و افغانی افواج کے لئے اب بھی ایک بڑا درد سر ہیں یہ اکثرئت پشتو بولنے والے لوگ ہیں-امریکہ اور افغانی حکومت انکے ساتھ اب مصالحت کی کوشش کر رہی ہیں--

پاکستانی طالبان
یہ عام طور پر تحریک طالبان پاکستان کہلاتے ہیں اسکے سربراہ آجکل حکیم اللہ مسعود ہے
اسمیں کافی چھوٹے بڑے گروہ ہیں- سواتی طالبان مولوی فضل اللہ اور اسکے ساتھی تھے فوجی آپریشن کے دوران یہ حقیقت بھی نظر آئی کہ اکثر لاشیں غیر مسلم تھیں انہوں نے بہت مظالم ڈھائے اب سوات میں کسی حد تک امن قائم ہو چکا ہے-ملالہ اور اسکی وین پر حملے سےیہ بات اکثر لوگوں کے لئے قابل یقین نہیں ہے کہ آیا یہ طالبان کا حملہ تھا؟ لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ اسکے سر کا آپریشن ہواتھا اور بعد میں برمنگھم میں دوبارہ اسکے کھوپڑی میں ٹایٹانیئم کی پلیٹ لگائی گئی اور ملالہ کا چہرہ کافی ٹیڑھا نظر آتا ہے-یہ میں مستند ذرایع کی بنیاد پر کہہ رہی ہوں-

پاکستانی طالبان میں ایک بڑی تعداد ان مجاہد لڑکوں کی ہے جنکو جہاد کشمیر کے لئے تیار کیا گیا تھا اور جنکو پرویز مشرف نے بیک جنبش قلم سرحد پار جانے سے سختی سے روک دیا - یہ لڑکے سوائے اسلحہ کے استعمال اور لڑائی کے علاوہ اور کچھ نہیں جانتے تھے - ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ یا تو انکو فوج میں بھرتی کیا جاتا یا انکی ملیشیا یا رینجرز کی طرح کی ایک پیرا ملٹری فورس بنائی جاتی انکو یونہی بے دست و بازو چھوڑ دیا گیا ان میں سے کچھ تو افغانستان چلے گئے اور اکثرئت نے پنجابی تحریک طالبان اور پاکستانی طالبان تحریک بنائی- انکے علاوہ بہت سے ایسے مجرم جو علاقہ غیر میں مفرور تھے وہ انکے ساتھ شامل ہو گئے - ملٹری اینٹیلیجنس کے مطابق اب افغانستا ن کے ذریعے پاکستان کو پھر غیر مستحکم کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے ان ظالبان کو بھارت اور امریکہ کے بلیک واٹر وغیرہ کی مدد حاصل ہے اسکے کھلے شواہد انکے پاس موجود ہیں-کچھ عرصہ پہلے پشاور ایر پورٹ پر حملہ آور کی لاش کے جسم پر ٹیٹو بنے ہوئے تھے-

لال مسجد کے واقعے کی ابھی جو تفصیلی رپورٹ آئی ہے اس سے معلوم ہوا کہ وہاں کسی خاتون کی ہلاکت نہیں ہوئی تھی-لیکن اسکے اور ڈرون حملوں کے بعد خود کش دھماکوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا-اسوقت ملک کی جو حالت ہے آپ سب جانتے ہی ہیں - آخر میں اللہ تعالی سے یہ دعا
یہ ملک ہمارا شاد رہے آباد رہے اے رب
اللہ تعالی ان سب کو عقل سلیم عطا کرے ٓٓ- کہ یہ اس معاشرے کا ایک کار آمد حصہ بن سکیں اس قتل و غارتگری اور خو ن ریزی کو اپنے فضل و کرم سے روکدے --آمین

یہ وطـــن تمہارا ہے، تـم ہو پاسبــــاں اس کے

یہ وطـــن تمہارا ہے، تـم ہو پاسبــــاں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خــواں اس کے

اس چمـن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے
اس زمـــــیں کا ہر ذرہ آفــــتــــــاب تـم سے ہے
یہ فضـــا تمہـــاری ہے، بحر و بر تمہارے ہیں
کہکشـــــاں کے یہ جالے، رہ گزر تمہارے ہیں

اس زمـــیں کی مٹی میں خـون ہے شہیــدوں کا
ارضِ پــــاک مرکــــز ہے قوم کی امیـــــــدوں کا
نظــــم و ضبـــط کو اپنـــــا میرِ کارواں جــــــانو
وقـــت کے انــــدھیروں مـــیں اپنــــا آپ پہچانو

یہ زمـــــیں مقــــدس ہے مـاں کے پیار کی صورت
اس چمن میں تم سب ہو برگ و بار کی صورت
دیکھنــــا گنـــــوانا مت، دولــــتِ یقــــیں لوگو
یہ وطـــــن امـــــانت ہے اور تـــــم امــــیں لوگو

مــــــــیرِ کارواں ہم تھے، روحِ کارواں تــــــــم ہو
ہم تــــــو صرف عنـواں تھے، اصل داستاں تم ہو
نفــــرتوں کے دروازے خــــــود پہ بند ہی رکھنـــا
اس وطــــــن کے پـــرچم کو سربلنــــد ہی رکھنــا
--

Abida Rahmani
About the Author: Abida Rahmani Read More Articles by Abida Rahmani: 195 Articles with 254132 views I am basically a writer and write on various topics in Urdu and English. I have published two urdu books , zindagi aik safar and a auto biography ,"mu.. View More