ذیابیطس کے مریضوں کے لئے متوازن غذا ضروری ہے

دنیا بھر آج کئی بیماریوں جن میں دل ‘ معدے ‘دماغ اور خون میں پائی جانے والی بیماریاں سرفہرست ہیں‘ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ خون میں پائی جانے والی بیماریوں میں اگر ہم ذیا بیطس کی بات کریں تو صرف امریکہ میں 2 کروڑ 40لاکھ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں جب کہ صرف پاکستان میں ایسے مریضوں کی تعداد 70لاکھ سے زائد ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر یہ تعداد ا سی طرح سے بڑھتی رہی تو 2030 ءمیں پاکستان اس حوالے سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہو گا۔

پاکستان کے قومی ادارہ برائے ذیا بیطس کے سربراہ پروفیسر زمان شیخ کا کہنا ہے کہ ”اگر یہ تعداد اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو 2030 ءمیں پاکستان ذیا بیطس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 38لاکھ تک جاپہنچے گی۔“

برطانیہ کی مایہ ناز مصنف اور ویسٹ سسیکس اسپتال میں ذیابیطس کی ماہر ڈاکٹرالبکلا اُجالا کا ماننا ہے کہ ذیا بیطس کو روکنے کے لئے غذاﺅں سے مدد لی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر اُجالا اور اُن کے ساتھیوں نے ذیا بیطس کے مریضوں پر 7معروف اقسام کی غذاؤں کا تجربہ کیا اور ان کے اثرات پر کی جانے والی 20مختلف تحقیقات کے نتائج کا جائزہ لیا‘ جس کے مطابق کم نشاستے والی غذا اور زیادہ لحمیات والی غذائیں جلد گلوکوز میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ ڈاکٹر اُجالا کے نزدیک مناسب غذا کے لئے سبزیاں‘ ریشے دار اناج‘ مچھلی‘ مکھن اور نمک کے ساتھ ساتھ زیتون کا تیل اور جڑی بوٹیوں کا استعمال بھی ضروری ہے۔

ایک معروف امریکی سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 6ماہ تک متوازن خوراک اختیار کرنے کے بعد ذیابیطس کے مریضوں نے اوسطاً 4 پونڈ وزن کم کیا اور کسی دوسری خوراک نے وزن کے حوالے سے اتنا موثر کردار ادا نہیں کیا۔

ریاست منی سوٹا کے ماہر ِ غذائیات کیتھرین ذراٹسکی کا کہنا ہے ”عام طور پر لوگ وزن میں کمی کے لئے ایسی غذائیں اختیار کرلیتے ہیں جو وزن تو کم کردیتے ہیں لیکن غذا کے معیار پر پورا نہ اُترنے کی وجہ سے صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں جو کبھی خون میں شکر کی کمی تو کبھی بڑھے ہوئے کولیسٹرول کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔“اُن کے مطابق بحیرہ روم کے علاقوں میں استعمال ہونے والی خوراک صحت کے لئے بہت اچھی ہے۔

اُن کا کہنا ہے ” ذیا بیطس اور متعدد دیگر بیماریوں سے بچنے کے لئے ایک جانب سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں تو دوسری جانب کھانے زیتون کے تیل میں پکانے کی عادت بنائیں۔ یہ نہ صرف وزن میں کمی کا باعث بنے گا بلکہ دل کو صحت مند رکھنے کا بھی بہترین طریقہ ہے۔ذیابیطس کے مریضوں کے لئے خون سے شکر کی مقدار کم کرنے کے لئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے تاہم ذیابیطس کے مریضوں کے لئے کھانوں میں زیتون کا تیل شامل کرنے کے ساتھ ساتھ پھل اور سبزیوں سے خوراک کو متوازن رکھنا بھی ضروری ہے۔

ذیا بیطس کے مرض میں مبتلا مریض اپنے خلیوں میں گلوکوز کو محفوظ نہیں کر سکتے اور اُن کے خون میں شکر کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔ خون میں شکر کی مقدار کم کرنے کے لئے اپنے طرز ِزندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے وزن کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے لیکن یہ واضح نہیں کہ کون سی خوراک اس حوالے سے بہتر ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 309077 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.