میلاد النبی - غیر منکوت

ساری حمد الله کے واسطے کہ وہ واحد ہےے اور ہر کوئ اسکی ہمسری سے عاری ہے۔ لاکھوں درود و سلام الله کے رسومم مکرم اورر اسکی آل مطہر کو۔ الله کے اسم سے کہ عام رحم والا کمال رحمم والا ہے ۔۔

امام رسل سرکار دوعالم کو لاکھوں سلام کہ اسکا ہر عمل وحیء الہی کے اسرار کا حامل ہے۔ لاکھوں درود اس مہر علم و عمل کو کہ اسکے طلوع سے صدہ سال کی گمراہی سے لوگوں کو رہائی ملی۔

اس امام رسل کی آمد آمد ہے کہ وہ معمار حرم سلام الله کی دعا ہے۔ وہ رسول مکی کہ سارے رسولوں کو اسکی آمد کی اطلاع دی گئی اور اسکی مدد کا الله سے وعدہ ہوا ۔وہ رسول اکرم کہ اسکا اسم احمد الله کا وحی کردہ ہے۔ وہ احمد مرسل کہ روح الله رسول اسکی آمد کی اطلاع لے کر آئے۔

سال مولود کی دس اور دو ہے۔ سوموار کی سحر ہوئی اور وہ لمحہ آ کے رہا کہ رسول الله کی والدہ مطہرہ کی گود اس ولد مسعود سے ہری ہوئی کہ اسکو لولاک کا عہدہ مکرم عطا ہوا ۔ اسی لمحہ مسعود کے واسطے سارا عالم مادی کھڑا رہا۔ اہل عالم کی مرادوں کی سحر ہوئی۔ دلوں کی کلی کھلی ۔گمراہوں کو ہادی ملا ۔ گلے کو راعی ملا ۔ ٹوٹے دلوں کو سہارا ملا ۔ اہل درد کو درماں ملا ۔ گمراہ حاکموں کے محل گرے ۔ سسالہاسال کئی دہکی ہوئی وہ آگ مٹ گئی کہ لاکھوں لوگ اسکو الہ کر کے اس کے آگے سر ٹکائے رہے ۔ رود ساوہ ماء رواں سے محروم ہوا ۔

وہ معلم علوم و حکم مولود ہوا کہ ساری عالم کے حکما اس کے آگے گرد ۔ وہ رسول طاہر کہ اسکی دعا سے لوگ موالی سے ملوک ہوئے ۔وہ مصلح کامل کہ اسکے ہر ادا سے کردار و عمل کو کمال حاصل ہوا اور اہل عالم کی اصلاح ہوئی۔

وہ رسول مکرم کہ کلام الہی اسکی گواہی دے کہ اس کا ہر عمل سارے عالم کے لوگوں کے واسطے اسوہء کاملہ ہے ۔

وہ مامور وحی کہ اس کے واسطے لوگوں کو الله کا حکم ہوا ہر وہ امر کہ الله کا رسول لوگوں کو دے اسکو لے لو اور ہر اس امر سے کہ وہ لوگوں کو روکے اس سے دور رہو ۔
گو مرحلہ گراں ہے مگر ہو کر رہے گا طے
اسم رسول سے ہی در دل کو وا کروں ۔
معمور اسکو کر کے معرا سطور سے
ہر کلمہ اس کا دل کے لہو سے لکھا کروں۔
Dr.Naseer  Hamayuon
About the Author: Dr.Naseer Hamayuon Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.