عام آدمی کی جان , مال , عزت و آبرو اور میاں صاحبان

دنیا بھر میں شائد پاکستان وہ منفرد ملک ہے جہاں حکومت لوگوں کی جان , مال , عزت و آبرو کی حفاظت کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتی۔ میاں محمد نواز شریف صاحب کی 1990 اور 1997 کی دونوں باریوں میں اس وقت کے آمروں نے 5 سال پورے نہ کرنے دئے۔ یہی سلوک پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا گیا, لیکن تیسری بار زرداری صاحب کی قیادت میں پانچ سال پورے ہوئے۔

میاں صاحب نے اپنی حالیہ کامیابی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کی تعمیر کے اس ایجنڈے کو مکمل کرنے کی بات کی جو ان کی دونوں حکومتوں کی قبل از و قت برطرفی کے باعث نامکمل رہ گیا تھا۔ لیکن انہوں نے عوام کی جان , مال , عزت و آبرو کے حوالے سے کوئی خاص بات نہیں کی جو طویل عرصے سے غیر محفوظ ہے بلکہ گذشتہ 5سال کے عرصے میں بدترین صورت اختیار کر چکی ہے۔جس کی وجہ سے ز رداری صاحب کی پیپلز پارٹی کو عوام نے مسترد کر دیا۔

امید ہے کہ میاں صاحب پاکستان پیپلز پارٹی کے بھیانک انجام سے سبق حاصل کرتے ہوئے عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے ابھی سے کام شروع کر دیں گے ورنہ عمران خان جیسا مضبوط اپوزیشن لیڈر مدمقابل ہے۔

کسی بھی حکمراں کی یہ بنیادی اور اخلاقی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ تمام لوگوں کی جان , مال , عزت و آبرو کی حفاظت کرے۔ اس کے لئے اشد ضروری ہے کہ پاکستان کے ہر شہر , قصبہ اور دیہات میں تھانہ , پٹواری نظام ہر قسم کے کرپشن سے پاک کیا جائے اور اسے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ اعلی عدالتوں سے لے کر نچلی سطح تک کے عدالتی نظام میں بھی اسی طرح کی انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں۔

عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے پولیس , پٹواری اور عدالتی نظام میں انقلابی تبدیلیوں کے ساتھ لوکل باڈی کے نظام کی فوری بحالی بھی ضروری ہے جو عام آدمی کے مسائل کے حل کی کلید ہے۔

اگر میاں صاحبان ا ن گذارشات کی اہمیت کو سمجھیں لیکن فنڈز کی دستیابی سے معذور ہوں تو اس اہم ترین کام کی ابتداء کے لئے فنڈ فراہم کرنے والے مخیر پاکستانیوں کی کمی نہیں ہے۔ بعد میں تو یہ ادارے جرمانوں کی رقم کی ایماندارانہ وصولیابی سے خود کفیل ہو جائیں گے۔

کیا میاں صاحبان عام آدمی کو اس انداز سے ریلیف دینے کو تیار ہیں ؟

اطھر علی وسیم
About the Author: اطھر علی وسیم Read More Articles by اطھر علی وسیم: 53 Articles with 61414 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.