پاکستان میں سرعام وکلا ء کا قتل پولیس اور سیکورٹی اداروں کیلئے سوالیہ نشان بن گیا

پاکستان میں سرعام وکلا ء کا قتل پولیس اور سیکورٹی اداروں کے لئے سوالیہ نشان بن گیا،رواں سال 8 فروری سے 28 مئی تک ملک بھرمیں 8 وکیل دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ آٹھ فروری 2013 میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایڈوکیٹ سندھ ہائی کورٹ کے میاں محمد طارق اور پشارو میں شیعہ وکیل ملک جرار حسین کو نا معلوم افراد کی فائرنگ سے قتل کر دیا گیا۔ 22فروری 2013 پشاور میں ایک وکیل کو پولیس تھانے کی حدود میں قتل کر دیا گیا۔ 18 مارچ 2013 کو پشاور میں دلزک روڈ ہر نا معلوم افراد نے ایک شیعہ وکیل کو قتل اور اس کے اسسٹنٹ کو شدید زخمی کر دیا۔ 28مارچ 2013 میں راولپنڈی میں فوجی فاونڈیشن ہسپتال کے قریب سپریم کورٹ کے مشہور وکیل چوہدری اسلم کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

تین مئی دو ہزار تیرہ میں کراچی میں آئی سی آئی برج کے نزدیک وکیل شکیل احمد کو قتل اور ان کے والد کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ بائیس مئی دو ہزار تیرہ کو لاہور میں مقدمے کی پیروی کرنے پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک وکیل کو قتل کر دیا۔ ڈیفنس کے رہائشی زین غفار ایڈوکیٹ اپنی گاڑی پر گھر سے نکلے تو کچھ ہی فاصلے پر گھات لگائے مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔ اٹھائیس مئی کو ایڈووکیٹ کوثر ثقلین اپنے دو بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ماڑی پور روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کر کے ایڈووکیٹ کوثر ثقلین کو دونوں بیٹوں سمیت قتل کر دیا۔

adil chaudry
About the Author: adil chaudry Read More Articles by adil chaudry: 6 Articles with 3636 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.