پرویز مشرف کیس نئی حکومت کے گلے کی ہڈی

نئی حکومت کے لیے جرنل (ر ) پرویز مشرف کی قسمت کا فیصلا کرنا اہم چیلنج ہوگا یکم جون سے پاکستان میں نئی حکو مت سازی کا آغاز ہوگا نون لیگ پہلے ہی حکومت بنانے کے لیےسادہ اکثریت حاصل کرچکی ہے تاہم اس بار نئی بات یہ ہے کہ مرکز سے پہلے صوبوں میں حکو متیں بن رہی ہے نئی حکو مت کے لیے توانائی کے بحران سے نمٹنا اور معیشت کی بحالی کے چیلنجز کا سامنا پہلے ہی ہوگا لیکن اس سے بھی شاید بڑا چیلنج پرویز مشرف کی قسمت کا فیصلہ کرنا ہوگا میاں نواز شریف انتخابات سے پہلے تک یہ بات زور دے کر کہتے تھے کہ آئین توڑنے والوں کوسزا ضرور ملنی چاہیے اور وہ اقتدار میں آکر مشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلائے گے لیکن اب نواز شریف پرویز مشرف کے بارے میں کافی محتاط نظر آتے ہیں پرویز مشرف نے عدالت میں کہا تھا کہ آئین معطل کرنے کا فیصلہ انہوں نے اکیلے نہیں کیا تھا بلکہ فوجی قیادت بھی اس میں شامل تھی -

سیاسی چالوں کے ماہر صدر آصف علی درداری یہ کیوں نہ چاہیں گے میاں نواز صاحب کے گلے مشرف کا معاملہ پڑے اگر نواز شریف مشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلاتے ہیں تو مشکل اور اگر انکی حکومت میں وہ ملک چھوڑتے ہیں تو تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا مشرف کے خلاف اب تک تین مقدمات ہیں ایک بیظیر بھٹو قتل کیس دوئم نواب اکبر بگٹی اور سوئم ججوں کی حراست کا کیس شامل ہیں بیظیر قتل کیس میں انکی ضمانت ہوچکی ہیں ججوں کی حراست کا کیس مدعی واپس لے سکتا ہے یا ضمانت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چار جون کو فیصلہ کرنا ہے اگر ان میں انکی ضمانت ہوگئی تو وہ رہا ہو جائے گے وگرنہ انکے ترجمان ڈاکٹر امجد کے اس کے لیے ہائی کورٹ میں ضمانت کی اپیل کریں گے-

بعض تجزیہ کار کہتے ہیں کہ میاں صاحب کی حکو مت کے لیے معشیت کی بحالی توانائی کا بحران ختم کرنے کے چیلنجز اپنی جگہ لیکن ان کےلیے ایک بڑا سیاسی چیلنج پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ بغاوت چلانے کا ہوگا جو نئی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے.

mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 266530 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.