پاکستان دنیا بھر میں سیاسی اور جمہوری مزاج رکھنے والی
قوم کا ملک ہے اس کے باوجود پاکستان کی 65سالہ تاریخ میں جمہوری عمل میں وہ
تسلسل قائم نہ ہوسکا جو پاکستان کو جمہوری مملکت بنانے میں مددگار ثابت
ہوتا 11مئی 2013کے عام انتخابات کے نتیجے میں مسلم لیگ (نواز) بھاری اکثریت
سے کامیاب ہوئی جس کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف پاکستان
کے 26 ویں وزیراعظم بننے کیلئے تیار ہیں جو تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف
اٹھانے والے پہلے پاکستانی ہوںگے۔ پاکستان کی65سالہ تاریخ میں 57فیصد عرصے
میں منتخب وزرائے اعظم کی حکومت رہی جبکہ41 فیصد دورانیہ مارشل لاء کی نذر
ہوگیا ۔ ملک پر 5نگراں وزیراعظم سمیت27وزارئے اعظم نے 16 ہزار995اور مارشل
لاء حکمرانوں نے 9ہزار51 دن تک حکومت کی ۔ ملکی مارشل لاؤں کی تاریخ میں
42فیصد جنرل ایوب خان، 30فیصد جنرل ضیاء الحق14فیصد جنرل (ر) پرویز مشرف 10
فیصد یحییٰ خان کا مارشل لاء نافذ رہا ۔ امور مملکت چلانے کیلئے پاریمانی
نظام کے انتخاب پر14اگست 1973ء کو موجودہ آئین میں پوری قوم کے اتفاق رائے
کے باوجود 12اکتوبر2009 تک14304دنوں 4242دن یعنی 29.2فیصد عرصہ صدارتی نظام
قائم رہا ، پارلیمانی تاریخ میں سے سے زیادہ منتخب وزرائے اعظم میں یوسف
رضا گیلانی ، جبکہ نوازشریف (دونوں) ادوار میں14فیصد ، بے نظیر بھٹو 13،
لیاقت علی خان11.2، ذوالفقار علی بھٹو 10.4،شوکت عزیز 8.7، محمد خان جونجو
8.3، فیصد عر صہ وزیراعظم کے منصب پر فائز رہے ۔ ملک کی 65 تاریخ میں لیاقت
علی خاں پہلے وزیراعظم جنہوں نے 14 اگست 1947 ء کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ
سنبھالا اور 16 اکتوبر 1951 ء تک وزیراعظم رہے جب انہیں لیاقت باغ راولپنڈی
میں جلسہ عام میں شہید کیا گیا ، سر خواجہ ناظم الدین 17 اکتوبر 1951 سے 17
ایرپل1953 تک وزیر اعظم رہے ۔ 17 ایرپل 1953 سے12 اگست1955تک محمد علی
بوگرہ وزیراعظم رہے ۔ 12اگست1955سے12ستمبر1956تک چوہدری محمد
علی۔12ستمبر1956 سے17اکتوبر1957تک حسین شہید سہروردی۔
17اکتوبر1957سے16ستمبر1957تک ابراہیم اسماعیل ۔16ستمبر1957سے7اکتوبر1958تک
سرفیروز خان نون پاکستان کے وزیراعظم رہے ۔7اکتوبر1958کووزیر اعظم کا عہدہ
تحلیل کردیا گیا پھر یہ عہدہ دوبارہ 7ستمبر1971کو بحال کیا گیا جس پر نور
الامین منتخب ہوئے جو 20ستمبر 1971تک وزیر اعظم رہے 20ستمبر1971کو دوبارہ
یہ عہد تحلیل کیا گیا ۔ وزیراعظم پاکستان کا عہدہ14اگست1973کو بحالی کیا
گیا جس پر ذوالفقار علی بھٹو 5جولائی 1977تک فائز رہے تاہم وزیراعظم کا یہ
عہد ہ5جولائی 1977کو ایک بار پھر تحلیل کردیا گیا ، 24مارچ1985کو وزیراعظم
کا عہدہ بحال کیاگیا جس پرمحمد خان جونجو 29مئی1988تک وزیر اعظم رہے ۔
29مئی1988سے2دسمبر1988تک یہ عہدہ تحلیل رہا 2دسمبر1988سے6اگست1990تک بے
نظیر بھٹو وزیراعظم رہیں۔6اگست1990سے6نومبر1990تک غلام مصطفیٰ جتوئی نگراں
وزیراعظم رہے ۔6نومبر1990سے18ایرپل1993تک میاں نواز شریف وزیراعظم رہے ۔
18ایرپل1993سے26مئی1993تک بلخ شیر مزاری نگراں وزیر اعظم رہے۔
28مئی1993سے18جولائی1993تک وزیر اعظم میاں نواز شریف فائز رہے۔ 18جولائی سے
19اکتوبر1993تک معین الدین قریشی نگراں وزیر اعظم
رہے۔19اکتوبر1993سے5نومبر1996تک محترمہ بے نظیر بھٹو وزیر اعظم پاکستان
فائز رہیں ۔ 5نومبر1996سے17فروری1997تک ملک معراج خالد نگراں وزیراعظم رہے
17فروری1997سے12اکتوبر1999تک میاں نواز شریف وزیراعظم کے عہدہ پر فائز رہے
۔12اکتوبر1999کو جنرل پرویز مشرف نے ملک میں مارشل لاء لگا کر وزیراعظم کا
عہددہ تحلیل کردیا اور ملک کے چیف ایگز یکٹو بن گئے۔ 21نومبر2002کے عام
انتخابات میں کامیاب ہوکر وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی 24جون2004تک
عہدہ پر فائز رہے ، 30جون2004سے20اگست2004تک چوہدری شجاعت حسین ۔20اگست
2004سے16نومبر2007تک وزیراعظم شوکت عزیز۔ 16نومبر2007سے25مارچ2008تک محمد
میاں سومرونگراں وزیراعظم ، 25مارچ2009سے19جون2012تک وزیراعظم پاکستان سید
یوسیف رضاگیلانی عہدہ پر فائز رہے سید یوسف رضا گیلانی کا دور ھکومت سب سے
طویل رہا انہیں نے سب سے طویل عرصہ تک وزیراعظم رئنے کا عزاز بھی حاصل کیا
تاہم سزا یافتہ وزیراعظم کا عزاز بھی ان کو ہی حاصل ہو ا۔پاکستان کے موجودہ
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے 21جون2012کو اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا اور22جون
2012سے 24مارچ2013تک وزیراعظم پاکستان رہے عام انتخابات کیلئے بلوچستان سے
میر ہراز خان کھوسہ کو نگران وزیراعظم مقرر کیا گیا جو میاں نواز شریف کے
حلف اٹھاتے ہی اپنے عہدہ کو خیر آباد کہ دیں گے عام انتخابات میں بھاری
اکثریت سے کامیاب ہوکر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے والے میاں نواز شریف سے
بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام کو کافی امیدیں وابستہ ہیں جبکہ ان کو دہشت
گردی ،بر روزگاری ،مہنگائی سمیت دیگر کئی سنگین مسائل کا سامنا ہوگا تاہم
قوم کو یہ یقین ہے کہ میاں نواز شریف اپنے قائدانہ صلاحیتوں کو استعمال
کرتے ہوئے ملک کو درپیش مسائل کا خاتمہ کریں گے واضح رہے کہ 14سال بعد میاں
نواز شریف نے قومی اسمبلی کی عمارت میں داخل ہوئے اور ممبر قومی اسمبلی کا
حلف بھی اٹھایا ۔ |