ظاہر

چینل بدلتے بدلتے ایک لمحے کے لیے ایک چہرے کو دیکھ کر رک گئی ۔ چہرہ کیا تھا جیسے کوئی خلائی مخلوق ھو ۔ جھلسا ھوا چہرہ جس کے نقوش بگڑ چکے تھے چہرے پہ کوئی بال نہیں تھے آنکھوں کے دائروں میں پتلیاں حرکت کرتی ھوئی نظر آرھی تھی عمر کیا تھی کچھ اندازہ نہیں ھو رھا تھا-

چہرہ دیکھ کر عجیب سا محسوس ھو رھا تھا دل نہیں چاہ رھا تھا کہ مذید دیکھوں چینل بدلنے لگی تو اس نے اپنے خوابوں اپنی خواہشات کی بات شروع کر دی میں چینل بدلتے بدلتے حیرانی سے رک گئی کیا اس کے بھی خواب ھیں یہ بھی جینا چاھتا ھے-

وہ ڈرائیونگ کر رھا تھا ایکسڈنٹ ھوا گاڑی میں آگ لگ گئی مدد آنے میں کچھ منٹ لگے مگر انسانی جلد جھلسے میں کتنی دیر لگتی ھے اس کی زندگی تو بچ گئ مگر چہرہ جھلس گیا اس کا دل وھی تھا سوچ بھی وہی زندگی کے بارے میں اس کے خواب اور آرزوئیں وہی تھی-

مگر لوگوں کی اس کے بارے میں سوچ بدل چکی تھی کیونکہ اس کا ظاھر بدل گیا تھا لوگ چلتے چلتے رک کر ایک لمحے کے لیے ترس رحم اور خوف ذدہ نظروں سے اسے دیکھتے ھیں - اور وہ ایک نظر انسان کو توڑنے کے لیے کافی ھوتی ھے انسان کتنا بھی مضبوط ھو کب تک ایسی نظروں کا مقابلہ کر سکتا ھے-

دوستوں کے ساتھ اس کی تصاویر دیکھائی جا رھی تھیں اٹھائیس برس کا ایک خوبصورت نوجوان جسے لوگ آنکھوں میں ستائش لیے کچھ حسد کچھ رشک سے دیکھتے ھو ں گے اور اب کچھ دن میں دنیا بدل گئی - دنیا والے تو ظاہر دیکھتے ھیں ۔ وہ کسی بات پہ ہنسا پتا نہیں ہنسی کرب یا بے بسی کا احساس ۔ اس کے مسخ شدہ چہرے سے کچھ اندازہ نہیں ھو رھا تھا ۔ وہ باتوں سے ایک زندہ دل ایک اچھی سوچ والا نوجوان لگ رھا تھا مگر اس کا چہرہ اس کی سوچ سے میچ نہیں ھو رھا تھا ۔

ھم پہلی نظر میں کسی کے اچھے اور برے ھونے کی سند چہرہ دیکھتے ھی دے دیتے ھیں - کسی عام سے انسان کو بد شکل یا بد صورت کتنے آرام سے کہہ دیتے ھیں - ایسے لوگوں سے دوستی کرتے ھوئے بھی سوچتے ھیں - کسی کے اچھے اور برے ھونے کا کچھ عرصے بعد ھوتا ھے ھم عام انسان ھیں خدا تو نہیں جو پل بھر میں دل میں جھانک لیں کسی کی سوچ کو پڑھ لیں وہ اندر سے کتنا اچھا انسان ھے-

میں کب سے سوچ رھی ھوں ۔ انسان بھی کیا ھے - سب ایک جیسے ھوتے ھیں بظاہر رنگ و روپ الگ ایک جیسا خون کا رنگ اگر کھال نہ ھو تو اندر سے ایک جیسا -- ایک جلد کا رنگ خوبصورت اور بد صورت بنا دیتا ھے صورت کیسی بھی ھو مگر ھر انسان محبت عزت اور دنیا میں نام چاہتا ھے ۔ اتنا سوچنے اور غور کرنے کا وقت کس کے پاس ھے-

بس اللہ اور اللہ والے جو حقیقت میں اللہ کے قریب ھوتے ھیں ان کے لیے امیر غریب خوبصورت بد صورت برابر ھوتے ھیں ۔ بلکہ ھر نبی کے قریب پہلے یہ عام سے لوگ ھو ھوتے ھیں اللہ والے پہنچان لیتے ھیں کون اندر کتنا خاص انسان ھے - ظاہری شان و شوکت جاہ و دولت حسن متاثر نہیں کرتا میں بھی ایک عام سی انسان ھوں جس کو ظاہر زیادہ متاثر کرتا ھے ٹی وی پہ نظر آنے والے چہرے سے ھمدردی تو محسوس ھو سکتی ھے - مگر اس کے اچھے انسان ھونے کے نوے فیصد نمبر میں پہلی ھی نظر میں کاٹ چکی ھوں-
sadia saher
About the Author: sadia saher Read More Articles by sadia saher : 41 Articles with 33000 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.