حکومت بمقابلہ پرویز مشرف
(adeel ashraf shuja, lahore)
جنا ب چوہدری نثار کے نثار جانا چاہئیے
موصوف فرماتے ہیں کہ تین نومبر کے اقدامات کے ذمہ دار مشرف ہے فوج کی تضحیک
نہیں ہونے دیں گے۔۔۔۔۔؟پتہ نہیں کیوں چوہدری صاحب اتنے معصوم بننے کی کوشش
کر رہے ہیں اور اگر نہیں تو لازمی قومی عسکری قیادت اور کمال کی عدلیہ اور
دیگر معاونین جنہوں نے مشرف کی حمایت میں سب کچھ کیا تھا ان سب کو معصوم
بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔تین نومبر ہو یا بارہ اکتوبر صرف مشرف ہی
کیوں وہ تمام ذمہ داران ہیں جنہوں نے مشرف کو کسی بھی طریقہ سے مضبوط
کیا۔میرا چوہدری نثار سے سوال ہے کہ جب میاں نواز شریف نے پرویز مشرف کو
بزعم خودی معزول کیا تھا تو قانون کے مطابق تو مشرف آرمی چیف نہیں رہا تھا
تو پھر کیوں تمام کو ر کمانڈرز نے اور ساری فوج نے اس کے احکامات پر سر
تسلیم خم کرتے ہوئے میاں نواز شریف کی حکومت پر شب خون مارا تھا۔۔۔۔؟کیا یہ
سب کچھ اکیلے مشرف نے کوئی جادو کی چھڑی کے ذریعے کیا تھا۔۔۔۔؟کیا افواج
پاکستان نے اسے منتخب وزیر اعظم کے معزول کرنے کے باوجود آرمی چیف تسلیم
نہیں کیا تھا۔۔۔؟پتہ نہیں کیوں چوہدری نثار صاحب خود کو یا پھیر پورے
پاکستان کو معصوم بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں!اب اگر بات نکلی ہے تو
پھر چوہدری صاحب کو بتانا پڑے گا کہ یہ معاملہ تین نومبر کی بجائے بارہ
اکتوبر سے کیوں نہیں شروع کیا جا رہا۔۔۔؟اور اگر بارہ اکتوبر کے اقدامات کو
پارلیمنٹ نے تحفظ دے دیا تھا تو چوہدری نثار جیسے معصومین اس تحفظ کو
کیونکر مان رہے ہیں اور اپنی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے واقعے کو تحفظ
دینے والی پارلیمان کو بھی کیوں مشرف کے ساتھ شامل حال کرکے ذمہ دار نہیں
ٹھہراتے۔۔۔۔؟شایہ یقینی طور وجہ یہ ہی ہے کہ ایسا کرنے سے میاں صاحب کی
منتخب حکومت کا ایک بار پھر دھڑن تختہ ہو جائے گا اور اس دفعہ شاید کوئی
فوجی نہیں بلکہ عوام ہی بارہ اکتوبر کے واقعہ کی اصلیت جان کر ایسا کر دیں۔۔۔! |
|