انتقام کی سیاست بھوکا شیر

پاکستان اسلامی جمہوریہ ملک کہلاتا ہے کہا جاتا ہے کہ جمہوریت ہی میں ملک اور اعوام ترقی کرتےہیں جمہوریت ہی میں ملک ترقی کی منزلیں طے کرتاہے مگر وطن عزیز میں ہونے والی جمہوریت بڑی عجیب و غریب شے ہیں-

پاکستان میں سیاسی جمہوریت پسند جماعتیں جو جمہوریت کی دعوے دار عوام کے ووٹوں سے جیت کر اقتدار پر براجمان ہوکر اصل ملکی اور اعوامی جمہوریت کرنے کے بجائے انتقام کی جمہوریت سیاست کرنا شروع کردیتے ہیں اور عوام سے کیے گئے وعدے اور اپنے قول و فعل سے کیسے مکر جاتے ہیں-

آج میاں نواز شریف صاحب نے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے بجائے انتقام کی سیاست شروع کردی
سابق جنرل پرویز مشرف پر غداری کے مقدمہ چلانے کا اعلان کردیا سوئس مقدمات کو اوپن کرایا جارہا ہے دوست ملک بھارت سے تعلقات کو فروغ دیا جارہا ہے ‏-

کیا ہی اچھا ہوتا کہ نواز شریف صاحب پرویز مشرف پر مقدمہ غداری چلانے سے بہتر بجلی کے بحران کے حل پر توجہ دیتے مہنگائی کو کنٹرول کرتے عوام کے معیار پر پورا اترتے ‏ لیکن نہیں وہی ہوا جسکا ڈر تھا -

بجلی بحران ختم کرنے کے وعدے سے میاں صاحب پھر گئے مہنگائی ختم کرنے کے دعوے دار میاں صاحب نے عوام پر مہنگائی اور ٹیکسوں کا پہاڑ توڑ ڈالا اور اب تو پنجاب کے وزیر رانا ثنا اﷲ نے موبائل پر نائٹ پیکج پر رات گئے تک بات کرنے والی منچلی یوتھ پر بھی ٹیکس لگانے کی ایڈوائس حکومت کو دے دی خواتین کے بیوٹی پارلرز پر بھی بناؤ سنگھار پر بھی ٹیکس لاگو کردیا گیا تین سال تک بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوگا اشیاء خوردہ نوش میں ہوشربا اضافہ کھانے پینے کی اشیاء غریب کی پہنچ سے دور کردی گئی ہے -

ارے میاں صاحب آپ عوام کے اٹھنے بیٹھنے سونے جاگنے اور روٹی کھانے پر بھی عوام کے چلنے پھرنے پر بھی ٹیکس لگادو میاں صاحب نے سابق حکومت پیپلزپارٹی کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا سابق حکومت جو کام پانچ سال میں نہ کرسکی وہ میاں صاحب کی حکومت نے ایک ماہ میں کر دیکھایا-

قارئین یہ بھوکا شیر عوام کی رہی کچھی ہڈیاں بھی کھاجائے گا پھر یہ عوام کہے گی کہ اس سے اچھی تو سابق حکومت اچھی تھی ابھی تو آغاز ہوا ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا.
mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 261806 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.