سستا خون تے مہنگا فون جیسے نون جیسے نون

منتخب حکومت کا امیج جتنا ایک ماہ میں خراب ہوتے دیکھا ہے اتنا تو کسی بھی حکومت کا اتنی جلدی امیج خراب نہیں ہوا نو منتخب حکومت نے اقتدار سبنھالتے ہی جو بجٹ پیش کیا قارئین آپ سب جانتے ہیں-

حالیہ بجٹ میں عوام پر مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا ہر اشیاء کی خریداری پر بھاری بھرکم ٹیکس عائد کردیا گیا موبائل فون خریدنے پر پانچ سو روپے ٹیکس اور ایک سو روپے کا ایزی لوڈ کرانے پر اکتالیس 41 روپے ٹیکس وصولی کی جائے گی صارفین سے کیا کہنے جی سستا خون تے مہنگا فون جیسے نون جیسے نون-

کھانے پینے کی اشیاء سمیت ضروریات زندگی کی ہر اشیاء پر اضافی ٹیکس لاگو کردیا گیا -

عوام سے حد سے زیادہ ٹیکس وصول تو کیا جاتا ہے پر عوام کو اس کے صلے میں کچھ ملتا ہی نہیں کچھ اضافی ریلیف ملنا تو درکنار یہ عوام آج تک اپنے بنیادی ضروریاتی حقوق سے آج تک محروم ہیں اور کب تک محروم رہے گی یہ نہ تم جانو نہ ہم -

ہر ماہ عوام سے باقاعدگی سے بل اور ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں مگر اسکے بدلے میں نہ عوام کو بجلی ملتی ہے نہ گیس نہ پانی پھر بھی دل ہے پاکستانی -

بیرون ملک میں آپ دیکھ لیں وہاں ٹیکس وصولی کی شرح انتہائی کم ہے وہاں نہ ایک منٹ کےلیے بجلی جاتی ہے نہ گیس نہ پانی نہ کوئی بحران یہاں تو دس سے اٹھارہ گھنٹے بجلی سے محروم تو کہیں گیس پانی سے محروم رہنا پڑتا ہیں ہر روز -

عالیشان ٹھنٹدے ٹھار محلوں میں رہنے والے ہمارے حکمران طبقے کے لوگوں کو کیونکر احساس ہوگا غریب عوام کا -

اعوام کے ووٹوں سے عالیشان محلوں میں بیٹھ کر یہ اعوام کا خون چوسنا شروع کر دیتے ہیں عوام پر ٹیکس لگا کر خود کوئی ٹیکس ادا نہیں کرتے کیا یہ ظلم نہیں ہے بربریت نہیں ہے -

بجٹ بنانے والے نا اہل وزیرے خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی تنخواہوں اور مراعات میں بے پناہ اضافہ کرکے غریب کی رہی کچھی کمر بھی توڑ ڈالی حاتم تائی کی قبر پر لات دے ماری
کیا یہ ظم نہیں ہیں...

mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 262131 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.