قرآن مجید انسان کے نام اللہ کے
پیغام کو پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ لیکن ہم میں سے بہت کم لوگ اس کو سمجھ کر
پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قرآن حکیم میں متعدد موضوعات پر آیات ربانی درج
ہیں، ان میں ایسی آیات بھی شامل ہیں، جو انسانوں کو واضح طور پر بتاتی ہیں
کہ انہیں کون کون سے کام کرنے چاہئیں اور کن کاموں کو کرنے کی ممانعت ہے۔
ذیل میں ایسی منتخب آیات سلسلہ وار پیش کی جارہی ہیں۔ اللہ تعالی کسی بھی
قسم کی جانبداری یا فرقہ واریت سے پاک اس کاوش کو قبول فرمائے۔ ( آمین )
(گزشتہ سے پیوستہ)
١٣- سورةَ البقرہ۔ آیت 165 : وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ
اللَّهِ أَنْدَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا
أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ ۗ وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْ يَرَوْنَ
الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا وَأَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ
الْعَذَابِ -
اور بعض لوگ ایسے ہیں جو غیر اللہ کو شریک بناتے اور ان سے اللہ کی سی محبت
کرتے ہیں -- لیکن ایمان والے سب سے بڑھ کر اللہ کو اپنا محبوب رکھتے ہیں --
اور اے کاش ظالم لوگ جو بات عذاب کے وقت دیکھیں گے اب دیکھ لیتے کہ سب طرح
کی طاقت اللہ ہی کو ہے۔ اور یہ کہ اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے =
١٤- سورةَ البقرہ۔ آیت 172 : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ
طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ
تَعْبُدُونَ -
اے اہل ایمان جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تم کو عطا کی ہیں ان کو کھاؤ اور اگر
اللہ ہی کے بندے ہو تو اس (نعمتوں) کا شکر بھی ادا کرو =
١٥- سورةَ البقرہ۔ آیت 177: لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ
قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَٰكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ
بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالْكِتَابِ
وَالنَّبِيِّينَ وَآتَى الْمَالَ عَلَىٰ حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَىٰ
وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّائِلِينَ وَفِي
الرِّقَابِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَالْمُوفُونَ
بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُوا ۖ وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ
وَالضَّرَّاءِ وَحِينَ الْبَأْسِ ۗ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا ۖ
وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ -
نیکی یہی نہیں کہ تم (نماز کے لئیے) مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرلو بلکہ
نیکی یہ ہے -- کہ لوگ اللہ پر اور روز آخرت پر اور فرشتوں پر اور (اللہ کی)
کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائیں -- اور مال باوجود عزیز رکھنے کے رشتہ
داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں اور مانگنے والوں کو دیں اور
گردنوں میں (غلاموں کو آزاد کرانے میں) -- اور نماز پڑھیں اور زکوٰة دیں --
اور جب عہد کرلیں تو اس کو پورا کریں -- اور سختی اور تکلیف میں اور
(معرکہ) کارزار کے وقت ثابت قدم رہیں -- یہی لوگ ہیں جو (ایمان میں) سچے
ہیں اور یہی ہیں جو (اللہ سے) ڈرنے والے ہیں =
١٦- سورةَ البقرہ۔ آیت 180: كُتِبَ عَلَيْكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ
الْمَوْتُ إِنْ تَرَكَ خَيْرًا الْوَصِيَّةُ لِلْوَالِدَيْنِ
وَالْأَقْرَبِينَ بِالْمَعْرُوفِ ۖ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِينَ -
تم پر فرض کیا جاتا ہے کہ جب تم میں سے کسی کو موت کا وقت آجائے تو -- اگر
وہ کچھ مال چھوڑ جانے والا ہو تو -- ماں باپ اور رشتہ داروں کے لئے دستور
کے مطابق وصیت کرجائے (اللہ سے) ڈر نے والوں پر یہ ایک حق ہے =
١٧- سورةَ البقرہ۔ آیت 183: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ
عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ
لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ -
مومنو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں۔ جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے
گئے تھے -- تاکہ تم پرہیزگار بنو =
١٨- سورةَ البقرہ۔ آیت 190: وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ
يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ
الْمُعْتَدِينَ -
اور جو لوگ تم سے لڑتے ہیں تم بھی اللہ کی راہ میں ان سے لڑو -- مگر زیادتی
نہ کرنا -- کہ اللہ زیادتی کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا =
١٩- سورةَ البقرہ۔ آیت 195: وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا
تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ ۛ وَأَحْسِنُوا ۛ إِنَّ
اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ -
اور اللہ کی راہ میں (مال) خرچ کرو -- اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو --
اور نیکی کرو -- بےشک اللہ نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے =
٢٠- سورةَ البقرہ۔ آیت 196: وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ ۚ
- - - - -
اور اللہ (کی خوشنودی) کے لئے حج اور عمرے کو پورا کرو - - - - -
٢١- سورةَ البقرہ۔ آیت 208: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي
السِّلْمِ كَافَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ إِنَّهُ
لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ -
مومنو! اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ -- اور شیطان کے پیچھے نہ چلو -- وہ
تو تمہارا صریح دشمن ہے =
٢٢- سورةَ البقرہ۔ آیت215: يَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ ۖ قُلْ مَا
أَنْفَقْتُمْ مِنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ
وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ ۗ وَمَا تَفْعَلُوا
مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ
لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ (اللہ کی راہ میں) کس طرح مال خرچ کریں۔ کہہ دو کہ
جو خرچ کرو -- ماں باپ -- اور قریب کے رشتے داروں کو -- اور یتیموں کو --
اور محتاجوں کو -- اور مسافروں کو دو -- اور جو بھلائی تم کرو گے اللہ اس
کو جانتا ہے =
٢٣- سورةَ البقرہ۔ آیت219: - - - - - وَيَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ
قُلِ الْعَفْوَ ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَاتِ
لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ -
- - - - - اور یہ بھی تم سے پوچھتے ہیں کہ (اللہ کی راہ میں) کس طرح مال
خرچ کریں -- کہہ دو کہ جو ضرورت سے زیادہ ہو -- اس طرح اللہ تمہارے لئے
اپنے احکام کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سوچو =
٢٤- سورةَ البقرہ۔ آیت223: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ
أَنَّىٰ شِئْتُمْ ۖ وَقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ
وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ مُلَاقُوهُ ۗ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ -
تمہاری عورتیں تمہاری کھیتی ہیں تو اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو جاؤ۔ اور
اپنے لئے (نیک عمل) آگے بھیجو۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ تمہیں
اس کے روبرو حاضر ہونا ہے اور (اے پیغمبر) ایمان والوں کو بشارت سنا دو =
|