وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلقہ کا اہم مسئلہ

جناب عالیٰ راقم کا تعلق وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابی حلقہ PP159کاہنہ نوشہزادہ رورڈ لاہورسے ہے ۔۔کاہنہ نو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے انتخابی حلقہ PP159کاگنجان آباد علاقہ ہے ۔راقم نے میاں شہباز شریف کے گزشتہ پانچ سالہ دور اقتدار میں بھی اس اہم مسئلے کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی تھی ۔راقم نے جناب وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنی گلی آنے کی دعوت کر یہ درخواست کی تھی کی تھوڑی سی توجہ شہزادہ روڑکودے کر ہماری مشکلات کا حل کردیں ۔لیکن بد قسمتی سے نہ تو میری دعوت پر خادم اعلیٰ میری آئے اور نہ ہی شہزادہ روڑ کی حالت پر کسی قسم کی توجہ دی گئی ۔لیکن اب کی بار شہزادہ رو ڑ وزیر اعلیٰ پنجاب جناب میاں شہباز شریف کے انتخابی حلقہ کا حصہ ہونے کی وجہ سے پہلے سے زیادہ اور جلد توجہ کا طلب گار ہے ۔الیکشن2013ءمیں میاں شہباز شریف نے PP159سے الیکشن میں حصہ لیاتو عوام نے اُن کو بھاری اکثریت دے کر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔جب میاں شہباز شریف راجن پور اور حلقہ پی پی 161چھوڑ کر PP159سے اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا تو ایک بار پھر حلقہ کے عوام نے خوشی منائی۔وزراعلیٰ کے حلقہ کے مسائل کو ماضی میں بری طرح نظر انداز کیا گیاجس کی وجہ سے اس بار عوام نے میاں شہباز شریف سے بہت سی اُمیدیں وابستہ کررکھیں ہیں ۔الیکشن 2013ءکے موقع پر شہزادہ روڑ کے رہائشی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبرونگ یوسی 146کے صدررمضان گجر،سینئرنائب صدر اعجاز احمد اور ملک طارق نے ن لیگی رہنماءراﺅ ناصر علی خاں میﺅ کی صدارت میں شہزادہ روڑ پر میاں شہباز شریف کا انتخابی جلسہ کروایا جس میں مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماءاور ضمنی الیکشن میں حلقہ NA129 سے ممکنہ اُمیدوار رانامبشر اقبال ،شاہد شبیر میﺅ،بابا لیبرونگ ایم لطیف الرحمان پیرزادہ،صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبرونگ لاہور چودھری ذولفقار ،جنرل سیکرٹری رانا شہباز احمد خاں،نائب صدر مرزا افضل بیگ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری PP159چودھری آس محمد اور دیگر اہم رہنماءتھے ۔اس جلسے کا مقصد میاں شہبازشریف کے لئے ووٹ مانگنے کے ساتھ ساتھ رہنماﺅں کی توجہ شہزادہ روڑ کی حالت زار کی طرف دلانا تھا ۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رانا مبشر اقبال اور راﺅ ناصر علی خاں نے اعلان تھا کہ الیکشن جیت کر مسلم لیگ ن کی حکومت بنتے ہی حلقہ PP159میں سب سے پہلے شہزادہ روڑ کی تعمیر کی جائے گی ۔راقم وزیر اعلیٰ کے حلقہ کا ووٹر ہونے کی حیثیت سے پھر اُمید ہے کہ وہ جلد شہزادہ روڑ کی طرف توجہ دیں گے ۔شہزادہ روڑ کی حالت زار کا نقشہ میں پہلے بھی پیش کر چکا ہوں ۔موجودہ حالات یہ ہیں کہ شہزادہ رورڈ کے رہائشیوں نے آدھی سے زیادہ سڑک تو غیرقانونی طور قبضہ کرکے اپنے گھروںکے اندر ڈال رکھی ہے اور باقی پر تھڑے بنا کر اُن کے ساتھ کچی مٹی ڈال رکھی ہے اگر تھوڑی سی بارش ہوجائے تو سڑک کا درمیانی حصہ زیرآب آجاتا ہے اور کنارے سلائیڈ(پھسلن سیڑی)کا منظر پیش کرتے ہیں جس پر چلنا بے حد مشکل ہوجاتا ہے اور اکثر گھر پہنتے پہنتے ہم دوسے تین مرتبہ کیچڑ میں گِرجاتے ہیں خصوصارات کے وقت ۔کچی مٹی بارش کے پانی میں مل کر سیورج کو بند کردیتی ہے اور پھر مہینہ ،مہینہ کیچڑ خشک نہیں ہوتا ۔کیچڑ اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ بچوں کی اسکول وین بچوں کو لینے نہیں آتی اس طرح بچوں کی تعلیم کا ہرج ہوتا ہے۔نمازی نماز پڑھنے مسجد نہیں جا پاتے ،ہم لوگ گھر سے نکلتے وقت دھلے کپڑے اورصاف جوتے شاپر میں ڈال کرشہزادہ رورڈ پر سفر کرتے ہیں کیونکہ جوکپڑے پہن رکھے ہوتے ہیں وہ باہر آتے آتے انتہائی گندے ہوجاتے ہیں ۔مسلسل کیچڑ کھڑا رہنے سے مختلف قسم کے امراض بھی پھوٹ پڑتے ہیں جن میں جلدی الرجی یعنی خارش،ٹائی فیڈ بخار،ہیپاٹاٹس،ڈائیرا اور پیٹ کے مختلف امراض عام ہیں ۔ایک ایسی مشکل جوبتاتے ہوئے بھی شرم آتی ہے لیکن بتانا ضروری ہے ۔جناب عالیٰ ہمارے علاقے میں لوگ اپنے بچوں کے رشتے صرف اس لیے نہیں کرتے کہ راستہ بہت گندہ ہے ۔جب کوئی مہمان پہلی مرتبہ آتا ہے تو وہ یہ بات ضرور کہتا کہ یہ تو واقع ہی شہزادہ روڈ ہے ۔وزیر اعلیٰ کے حلقہ کے عوام کی پنجاب میاں محمد شہباز شریف جوخود اس حلقہ سے ایم پی اے ہیں سے اپیل ہے کہ فوری طور شہزادے روڈکو تعمیر کروا کر شکریہ کا موقع فراہم کریں-

Imtiaz Ali Shakir
About the Author: Imtiaz Ali Shakir Read More Articles by Imtiaz Ali Shakir: 630 Articles with 564509 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.