قدیم قرآن پاک کے رنگین قلمی نسخہ جات

قرآن مجید کے ہاتھ سے لکھے گئے قدیم ترین نسخے اسلامی ثقافت اور تاریخ کا اہم ترین حصہ ہیں- اور دنیا بھر کے مختلف حصوں میں یہ نسخے محفوظ بھی ہیں- ان نسخوں کو آئے روز لوگوں کی آگاہی کے لیے کسی نہ کسی انداز میں پیش بھی کیا جاتا ہے- سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں واقع کنگ عبدالعزیز لائبریری بھی اسلامی اور عربی ثقافتی ورثے کی امین سمجھی جاتی ہے- اس لائبریری میں قرآن مجید کے ایسے قدیم ترین نسخہ جات موجود ہیں جو ہاتھ سے لکھے گئے تھے- انہی نسخہ جات میں سے چند کا ذکر آج آپ ہمارے اس آرٹیکل میں پڑھیں گے- واضح رہے کہ ذکر کیے گئے تمام نسخہ جات اس وقت کنگ عبدالعزیز لائبریری میں محفوظ ہیں-
 

image
قرآن کریم کا یہ قدیم نسخہ کاغذ اور ہرن کی کھال پر ہاتھ سے تحریر کیا گیا- یہ قدیم نسخہ 678 ہجری میں عبداﷲ محمد بن سعد بن علی بن سلیم ال (Abdullah Muhammad bin Saad bin ‘Aly bin Salem al- ) نے تحریر کیا-
 
image
قرآن پاک کا یہ قدیم نسخہ 549 ہجری میں کاغذ پر ہاتھ سے تحریر کیا گیا- اس نسخے کو لکھنے کا شرف ابو سعد محمد بن اسماعیل محمد الخطاط (Abu Saad Muhammad bin Ismail Muhammad al-Khattat) کو حاصل ہوا-
 
image
ہرن کی کھال اور کاغذ پر تحریر کردہ یہ قدیم نسخہ 488 ہجری میں لکھا گیا- قرآن کریم کا یہ قدیم نسخہ علی بن محمد ال بطلوسی (Aly bin Muhammad al-Batlyusi) نے قلمبند کیا-
 
image
985 ہجری میں کاغذ پر ہاتھ سے تحریر کردہ یہ نسخہ خواجہ جان بن علی ( Khawajah Jan bin ‘Aly ) نے لکھا-
 
image
قرآن پاک کا یہ قدیم نسخہ 842 ہجری میں کاغذ پر ہاتھ سے تحریر کیا گیا اور اس کو تحریر کرنے والے ابن معافہ عمر بن محمد ( Ibn Mu’afah ‘Umar bin Muhammad ) تھے-
 
image
قرآن پاک کا یہ قدیم نسخہ 8ویں صدی میں ہرن کی کھال اور کاغذ پر تحریر کیا گیا اور اس کا جائے مقام بھی مدینہ منورہ کی لائبریری کنگ آف عبدالعزیز ہی ہے-
 
image
کاغذ پر تحریر کردہ قرآن کریم کا یہ قدیم نسخہ 984 ہجری میں لکھا گیا-
 
image
960 ہجری میں کاغذ پر ہاتھ سے تحریر کیے جانے والے اس قدیم نسخے کے خالق درویش محمد بن مصطفیٰ ( Darwish Muhammad bin Mustafa ) تھے-
 
image
قرآن پاک کا یہ قدیم نسخہ 953 ہجری میں کاغذ پر قلمبند کیا گیا اور اسے تحریر کرنے والے بر محمد بن شکر اﷲ ( Bir Muhammad bin Shukr Allah ) تھے-
 
image
1034 ہجری میں کاغذ پر تحریر کردہ قرآن پاک یہ قدیم نسخہ مصطفیٰ بن عبداﷲ ( Mustafa bin ‘Abdullah ) نے ہاتھ سے قلمبند کیا-
 


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Most of the early original Qur"an manuscripts, complete or in sizeable fragments, that are still available to us now. Many Old manuscripts of the Quran available in King Abdulaziz library. The library seeks to disseminate knowledge and culture in Saudi society, with emphasis being placed on the Islamic and Arabic heritage and the history of the Kingdom of Saudi Arabia and its founder, King Abdulaziz.